• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوجوان نسل کے سیاست میں آنے سے ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف جلد حاصل ہو جائے گا: وزیر اعظم مودی

Updated: August 26, 2024, 12:35 PM IST | Agency | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’ من کی بات‘ میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ان کی اپیل پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جس کا سیاسی پس منظر نہیں ہے، سیاست میں آنے کیلئے تیار ہے اور اس سے ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ 

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر : آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’ من کی بات‘ میں کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ان کی اپیل پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جس کا سیاسی پس منظر نہیں ہے، سیاست میں آنے کیلئے تیار ہے اور اس سے ترقی یافتہ ہندوستان کے مقصد تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ 
 آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام میں مودی نے کہا کہ امسال انہوں نے لال قلعہ سے بلا کسی سیاسی پس منظر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاسی نظام سے جوڑنے کی اپیل کی ہے۔ اس پر زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی کتنی بڑی تعداد سیاست میں آنے کیلئے تیار ہے۔ وہ صرف صحیح موقع اور صحیح رہنمائی کی تلاش میں ہیں۔ 
  وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس موضوع پر ملک بھر کے نوجوانوں کے خطوط بھی موصول ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ لوگوں نے کئی طرح کی تجاویز بھی بھیجی ہیں۔ کچھ نوجوانوں نے خط میں لکھا ہے کہ یہ واقعی ان کیلئے ناقابل تصور ہے۔ چونکہ نہ تو ان کے دادا اور نہ ہی ان کے والدین کی کوئی سیاسی وراثت تھی، اس لئے وہ چاہتے ہوئے بھی سیاست میں داخل نہیں ہو سکے۔ کچھ نوجوانوں نے لکھا کہ انہیں نچلی سطح پر کام کرنے کا اچھا تجربہ ہے، اس لئے وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ کچھ نوجوانوں نے یہ بھی لکھا کہ خاندانی سیاست نئے ٹیلنٹ کو دبا دیتی ہے۔ کچھ نوجوانوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے ہماری جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:ناگ ارجن کے کنونشن سینٹر کے انہدام کی ریونت ریڈی نے حمایت کی

مودی نے کہاکہ میں اس موضوع پر تجاویز بھیجنے کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اب ہماری اجتماعی کوششوں سے ایسے نوجوان جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے وہ بھی سیاست میں آگے آئیں گے، ان کا تجربہ اور ان کا جوش ملک کے کام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے دوران بھی سماج کے ہر طبقے سے بہت سے لوگ آگے آئے جن کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں تھا۔ وزیر اعظم نے پروگرام میں `ہر گھر ترنگا مہم کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اور پورا دیش ترنگا مہم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ہر گھر ترنگا کی ویب سائٹ پر لی گئی پانچ کروڑ سے زیادہ سیلفیز نے پورے ملک کو روشن کر دیا ہے۔ اسے ایک دھاگے میں باندھ دیا ہے۔ 
  وزیر اعظم نے ماحولیات کے تحفظ پر بھی بات کی۔ انہوں نےملک کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک کے کچرے کو ری سائیکل کرنے کے تجربات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تجربات سے ماحول مضبوط ہوگا اور ملک بھی ترقی کرے گا۔ مودی نے کہاکہ مدھیہ پردیش کے جھابوا میں کچھ حیرت انگیز ہو رہا ہے، جس کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہئے۔ ہمارے سینی ٹیشن ورکرز بھائیوں اور بہنوں نے وہاں کمال کیا ہے۔ ان بھائیوں اور بہنوں نے حقیقت میں بدل کر ہمیں ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ کا پیغام دیا ہے۔ اس ٹیم نے جھابوا کے ایک پارک میں کچرے سے حیرت انگیز نوادرات تیار کئے ہیں۔ اس کام کے لیے انہوں نے آس پاس کے علاقوں سے پلاسٹک کا کچرا، استعمال شدہ بوتلیں، ٹائر اور پائپ اکٹھا کیا۔ ان نوادرات میں ہیلی کاپٹر، کاریں اور توپیں بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے تغذیہ پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بچوں کی اچھی صحت کیلئے ضروری ہے کہ انہیں غذائیت سے بھرپور کھانا ملے اوریہ ملک کی ترجیح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زیادہ سےزیادہ درخت لگانے کی بھی اپیل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK