• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگ ارجن کے کنونشن سینٹر کے انہدام کی ریونت ریڈی نے حمایت کی

Updated: August 26, 2024, 12:21 PM IST | Agency | Hyderabad

حیدرآباد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ پراپرٹی پروٹیکشن ایجنسی نے گزشتہ روزمدھا پورمیں جنوبی ہند کے سپر اسٹار ناگ ارجن کے کنونشن ہال کو منہدم کردیا گیا جو مبینہ طورپر جھیل کی زمین پر غیر قانونی طورپر بنایا گیاتھا۔

Actor Nagarjuna Akkineni and Chief Minister Revanth Reddy. Photo: INN
اداکار ناگ ارجن اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی۔ تصویر : آئی این این

حیدرآباد ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ پراپرٹی پروٹیکشن ایجنسی نے گزشتہ روزمدھا پورمیں جنوبی ہند کے سپر اسٹار ناگ ارجن کے کنونشن ہال کو منہدم کردیا گیا جو مبینہ طورپر جھیل کی زمین پر غیر قانونی طورپر بنایا گیاتھا۔ اس معاملے میں اتوار کو تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہےکہ بھگودگیتا میں کرشن کی تعلیمات کے مطابق یہ کارروائی جائز تھی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اس کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھگود گیتا میں کرشن کی تعلیمات کے مطابق یہ کارروائی جائز تھی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اتوار کو خبردار کیا کہ ان کی حکومت جھیلوں پر تجاوزات کرنے والوں کو نہیں بخشے گی۔

یہ بھی پڑھئے:’’آج آپ کے پاس اقتدار ہے، کل نہیں رہے گا ‘‘

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن پر زور دیا، چاہےقبضہ کرنے والے سماج میں کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہم بھگوان کرشن کی تعلیمات پر عمل کریں گے۔ ‘‘حیدرآباد میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے سنیچر کو تمی ڈی کنٹا جھیل کے بفر زون کے ٹینک کے علاقہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی تھی۔ ا س دوران سپر اسٹار ناگ ارجن کے’ این کنونشن‘ کو بھی منہدم کردیاگیا۔ انہوں نے جھیلوں کو ہندوستانی ثقافت کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہا کہ عوام کا بڑا طبقہ روزی روٹی کیلئے ان پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ فارم ہاؤسیز  پینے کے پانی کے ذرائع میں گٹر کا پانی چھوڑتے ہیں۔ ہم جھیلوں کے تحفظ میں ناکام رہیں تو عوام کے سچے نمائندے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرم کو جیتنا ہے اور ادھرم کو ہارنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK