• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا نریندر مودی کو علم تھا : کنیڈین اخبار کا دعویٰ

Updated: November 22, 2024, 1:44 PM IST | Agency | Ottawa

اخبار کا الزام ہے کہ نجر کے قتل کی سازش امیت شاہ نے تیار کی تھی جبکہ اجیت ڈوبھال اور مودی اس سے واقف تھے۔

Narendra Modi with Justin Trudeau. Photo: INN
نریندر مودی جسٹن ٹروڈو کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

ایک کنیڈین اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کنیڈا میں گزشتہ برس قتل کئے گئے علاحدگی پسند خالصتانی لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی’ را‘ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھےاور اس قتل کا علم خود وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی تھا۔ یاد رہے کہ نجر کے قتل کےسبب حکومت ہند اور کنیڈین حکومت کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔ کیونکہ کنیڈین حکومت اس کا الزام حکومت ہند پر لگا رہی ہے۔ 
اب کنیڈا کے ایک معروف روزنامے دی گلوب اینڈ میل نے ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کینیڈین سکیورٹی ایجنسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو خالصتانی لیڈر کے قتل اور دیگر پُر تشدد سازشوں کا بھی علم تھا۔

یہ بھی پڑھئے:مرکزی حکومت نے ۵ء۸؍کروڑ راشن کارڈس کو منسوخ کردیا !

رپورٹ میں الزام لگایا گیاہے کہ کنیڈا کی قومی سلامتی سے وابستہ ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ خالصتانی لیڈر کو قتل کرنے کی سازش ہندوستانی وزیر داخلہ امیت شاہ نے تیار کی تھی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سمیت وزیراعظم مودی بھی آگاہ اس بات سے آگاہ تھے۔ کنیڈین نیشنل سیکوریٹی کے اہلکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سازش پر حکومت سے اعلیٰ سطح پر بات چیت بھی ضرور ہوئی ہوگی۔ رائل کنیڈین مائونٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) کے کمشنر مائیک ڈوہیم نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ نہ صرف ہردیپ سنگھ نجر بلکہ دیگر ۳؍ خالصتانیوں کے قتل میں بھی ہندوستانکے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہی کنیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک پریس کانفرنس میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں حکومت ہند کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور مودی سرکار کے سفارت کار کو ملک بدر کردیا تھاجس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ اور کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK