شاعر عامر عزیز کا کہنا ہے کہ ان کی نظم ’’سب یاد رکھا جائے گا‘‘ کے مصرعے آرٹسٹ انیتا دوبے نے اپنے نمونوں میں استعمال کئے ہیں، اور ایسا انہیں کسی قسم کی کوئی اطلاع دیئے بغیر کیا گیا ہے۔ یہ تخلیق کی چوری اور غیر قانونی ہے۔
EPAPER
Updated: April 21, 2025, 8:01 PM IST | New Delhi
شاعر عامر عزیز کا کہنا ہے کہ ان کی نظم ’’سب یاد رکھا جائے گا‘‘ کے مصرعے آرٹسٹ انیتا دوبے نے اپنے نمونوں میں استعمال کئے ہیں، اور ایسا انہیں کسی قسم کی کوئی اطلاع دیئے بغیر کیا گیا ہے۔ یہ تخلیق کی چوری اور غیر قانونی ہے۔
موجودہ دور کے معروف شعراء میں شمار ہونے والے عامر عزیز نے اتوار کو آرٹسٹ انیتا دوبے پر دہلی میں ایک حالیہ نمائش میں ان کی ایک نظم کا سرقہ کرنے کا الزام لگایا۔ عامر نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ ’’میری نظم ’’سب یاد رکھا جائے گا‘‘ کو بین الاقوامی سطح پر مشہور فنکار انیتا دوبے نے میری معلومات، رضامندی، کریڈٹ یا معاوضے کے بغیر استعمال کیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون مخالف مظاہروں کے درمیان عزیز نے پہلی بار جنوری ۲۰۲۰ء میں اپنے یوٹیوب چینل پر نظم شیئر کی تھی۔ عامر عزیز نے کہا کہ انہیں ۱۸؍ مارچ کو مطلع کیا گیا تھا کہ دہلی کی وڈیرہ آرٹ گیلری میں دوبے نے ان کی نمائش میں نظم کے فقرے ’’نمائش کے کام میں سلائی‘‘ کئے گئے تھے، جس کا عنوان تھا ’’تین منزلہ گھر۔‘‘
انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں عزیز نے چار ٹکڑوں کی نشاندہی کی جن میں ان کی نظم استعمال کی گئی تھی۔ فن پارے تانے بانے، لکڑی اور پینٹ سے بنائے گئے تجریدی ٹکڑے ہیں۔ گیلری نے کہا کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہو جاتا انہیں فروخت نہیں کیا جائے گا۔ اس ضمن میں اسکرول نے عامر عزیز کو چند سوالات ای میل کئے۔ تاہم، انہیں اب تک جوابات موصول نہیں ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا ۸۸؍ برس کی عمر میں انتقال
آج دوبے نے اسکرول کو بتایا کہ وہ اس مسئلے کو منصفانہ طریقے سے حل کرنے کی امید رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’عامر عزیز کی نظم مجھے بہت عزیز ہے۔ اس کی سطریں میرے ذہن میں گردش کرتی ہیں۔ ان کی نظم کے الفاظ کو نقل کرنے کا مقصد ان سے تحریک حاصل کرنا تھا۔ مجھے احساس ہے کہ میں نے کریڈٹ دینے میں اخلاقی کوتاہی کی ہے۔ مَیں نے عامر کو فون کیا اور ان سے معافی مانگی ہے نیز معاوضے کی بھی پیشکش کی ہے لیکن عامر نے قانونی نوٹس بھیجنے کا انتخاب کیا۔‘‘
It’s shameful how far she’s gone—and how far her gallery is willing to go—just to dodge a simple truth: that Anita Dube built her art on a living poet’s words, and they both refuse to acknowledge or compensate him.
— Aamir Aziz (@AamirAzizJmi) April 20, 2025
عامر عزیز کا کہنا ہے کہ ان کی نظم کو چوری کرنے اور اس سے عالمی سطح پر لاکھوں کروڑوں روپے کمانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ فن کو مستحکم نہیں بلکہ اسے ختم کرنے کی کوشش ہے۔ بیشتر فنکاروں اور آرٹ گیلریز نے عامر کی حمایت کی ہے اور فنکاروں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی کے کام سے تحریک حاصل کرتے ہیں تو اسے کریڈٹ دیں اور ان کی اطلاع کے بغیر ان کی تخلیق کی ہوئی کوئی بھی چیز استعمال نہ کریں۔