• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پولینڈ: گرفتاری کے خوف سے نیتن یاہو نے ہولوکاسٹ کی تقریب میں شرکت منسوخ کی

Updated: December 24, 2024, 4:29 PM IST | Inquilab News Network | Warsaw

اسرائیلی وزیر اعظم اپنے جنگی جرائم کی سزا سےکتنے خائف ہیں، اس کا اندازہ پولینڈ میں منعقد یوم ہولوکاسٹ کی تقریب میں نیتن یاہو کا شرکت سے باز رہنا ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نےغزہ میں نسل کشی کے جرم میں یاہو کےخلاف گرفتاری وانٹ جاری کیا ہے، اور پولینڈ نے اس پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu. Photo: INN
اسرائیلی وزیر اعظم بنجا مین نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

۲۰؍ دسمبر کو پولینڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجامین نیتن یاہو نے گرفتاری کے خوف سے پولینڈ کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولینڈ سے یہ رپورٹ منظر عام پر آرہی تھیں کہ اگر نیتن یاہو اگلے ماہ پولینڈ میں آشوٹز کی آزادی کی ۸۰؍ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ تقریب ۲۷؍جنوری ۲۰۲۵ءکو ’’بین الاقوامی ہولوکاسٹ یادگاردن‘‘ کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے اور اس میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سمیت درجنوں لیڈراور سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ آشوٹز جرمن نازیوں کے حراستی کیمپوں اور قتل عام کے مراکز میں سب سے بڑا تھا۔ اس کمپلیکس میں دوسری جنگ عظیم کے دوران مقبوضہ پولینڈ میں نازی جرمنی کے زیر انتظام۴۰؍سے زیادہ حراستی اور قتل عام کے کیمپ تھے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: مرحوم خالد نبھان درجنوں افراد کے اسلام قبول کرنے کی وجہ

پولینڈ کے اخبارکے مطابق اسرائیلی حکام نے اس تقریب میں شرکت کیلئے اپنے پولش ہم منصبوں سے رابطہ نہیں کیا ہے اور وارسا میں حکام کا خیال ہے کہ اس کی وجہ پولینڈ کے اس اعلان سے متعلق ہے کہ وہ غزہ میں حماس کے ساتھ جاری تنازع میں جنگی جرائم پر نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے گا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی عدالت نے نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام لگاتے ہوئے گرفتاری  وارنٹجاری کیے تھے۔ یورپی یونین کے ایک رکن پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ ولادیسلاو بارتوزوسکی نے اخبار کو بتایا کہ پولینڈ، روم کے قانون کے دستخط کنندہ کے طور پر، بین الاقوامی فوجداری عدالت کی ہدایات پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ اخبار نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا بھی اگلے سال جنوری میں ہونے والی تقریب میں شرکت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ تاہم یروشلم پوسٹ کے مطابق، توقع ہے کہ اسرائیل کے وزیر تعلیم یوف کیش آشوٹز کی یادگاری تقریب میں واحد اسرائیلی نمائندے ہوں گے۔ ایک متعلقہ پیش رفت میں، اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے مسلمانوں، مقامی حکومتوں اور دیگر تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ ہولوکاسٹ یاد گار تقریبات کا بائیکاٹ کریں کیونکہ منتظم غزہ کو نسل کشی کی فہرست میں شامل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK