• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تشدد اور حملوں پر پرکاش امبیڈکر کا اظہار تشویش

Updated: July 01, 2024, 11:24 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

وی بی اے کے سربراہ نے لکھا کہ’’ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت اورخوف کا ماحول بنانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔‘‘یہ سوال بھی قائم کیا کہ’’ مسلمانوں پر ہونیوالے ان حملوں کے خلاف کانگریس کچھ کہنے سے کیوں ہچکچا رہی ہے؟‘‘

Vinchat Bahujan Aghadi chief Prakash Ambedkar speaking at a program. Photo: INN
ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

ونچت بہوجن اگھاڑی(وی بی اے) کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے مسلمانوں  کیخلاف بڑھتے ہجومی تشدد کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں  نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایکس پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں  نے بی جے پی اور آرایس ایس کو ’پرتشدد وارداتوں ‘ کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور ساتھ ہی مسلمانوں پر ہونیوالے ان مظالم کے تئیں کانگریس کی خاموشی کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے۔ 
 پرکاش امبیڈکر نے ایکس پر لکھا کہ ’’۴؍جون کو پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے ظاہر ہونے کے بعد سے مسلمانوں  پر حملے بڑھتے جارہے ہیں۔ یہ جگ ظاہر ہے کہ مسلمانوں  پر ہونے والے یہ حملے بی جے پی آرایس ایس اور ان کی فرقہ پرست تنظیموں  کے ذریعے کئے جارہے ہیں۔ میں اپنے مسلم بھائیوں  اور بہنوں  پر ہونیوالے ان ’منظم‘ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھئے: لوناؤلہ کے بھوشی ڈیم میں پونے کے ۵؍افراد غرقاب

بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت، خوف اور موت کا ماحول بنانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ ‘‘انہوں  نے اس پوسٹ میں  کانگریس پر سوال قائم کرتے ہوئےکہا کہ’’ لیکن کانگریس کیوں  ان سب پر خاموش ہے؟ دو حملے ان ریاستوں (تلنگانہ اور ہماچل پردیش) میں ہوئے جہاں  کانگریس کی حکومت ہے، لیکن نہ تو راہل گاندھی، سونیا گاندھی، کانگریس صدرملکا رجن کھرگے نے مذمتی بیان جاری کیا ہے او ر نہ ہی تشدد متاثرین سے ملاقات کی۔ مسلم بھائی بہنوں  پر ہونیوالے ان حملوں  کے خلاف کانگریس کچھ کہنے سے کیوں  ہچکچا رہی ہے؟اتنا ڈر کیوں ؟ مجھے بتائیں کہ کس طرح کانگریس بی جے پی سے مختلف ہے؟ میں  نے آپ لوگوں  کو پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ اور ایک بار پھر متنبہ کررہا ہوں  کہ، کانگریس اور بی جے پی دونوں  ہی پارٹیاں  ایک جیسی ہیں۔ انہیں  آپ کی کوئی فکر نہیں۔ انہیں فقط آپ کے ووٹوں سے مطلب ہے۔ کس بات کا مضبوط اپوزیشن ہے؟ان کیلئے مسلم لفظ الیکشن میں  جملے کی طرح  استعمال کرنے کیلئے ہے۔ مسلم جئے یا مریں، ان کو کچھ فرق نہیں  پڑتا، یہ بس اپنے پرانے مکان بچانے کی لڑائی لڑرہے ہیں، دیش بچانے کی نہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK