• Thu, 31 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع، گھرگھر جاکر ووٹروں کا سروے اور ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا اعلان

Updated: August 05, 2024, 12:23 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات اکتوبر میں متوقع ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے مہاراشٹرمیں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

BLOs will go door to door to verify the names of voters. Photo: INN
بی ایل او گھر گھر جاکر رائے دہندگان کے ناموں کی تصدیق کریں گے۔ تصویر : آئی این این

مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات اکتوبر میں متوقع ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے مہاراشٹرمیں قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ان کی تیاریوں کے تحت ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا پروگرام بھی شروع کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت رائے دہندگان کی تصدیق کرنے کیلئے بوتھ لیول آفیسر(بی ایل او) گھر گھر جاکر سروے بھی کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت ۶؍ تا ۲۰؍ اگست اپنے اعتراضات یا مشورے دے سکیں گے۔ اس کا اعلان مہاراشٹر الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ کمیشن نے ووٹروں سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ اس کی تصدیق کر لیں کہ موجودہ ووٹر لسٹ میں ان کے نام درج ہیں یانہیں۔ نام نہ ہونے پر اسے شامل کرنے کی کارروائی کریں تاکہ الیکشن کے دن مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

یہ بھی پڑھئے:ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی پانچویں جھیل بھی چھلک گئی

اس سلسلے میں چیف الیکشن آفیسر کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاکیا ہے کہ ’’۱۸؍ویں لوک سبھا انتخابات کو کامیابی سے انجام دینے کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آئندہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی لئے ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے اور اس پرنظرثانی کرنے کی مہم ۶؍ اگست سے شروع کی جارہی ہے۔ اس کے پہلے جو مہم شروع کرنے کا اعلان کیاتھااس میں ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کیلئے ان ہی شہریوں کو اہل قرار دیاگیا تھا جو یکم جولائی کو اپنی عمر کے ۱۸؍ سال مکمل کر رہے تھے لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اب یکم اگست تک ۱۸؍ سال مکمل کرنے والے شہریوں کابھی ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کااہل قرار دیا گیا ہے۔ 
اس مہم میں کیاکیاکام کئے جائیں گے 
وہ اہل شہری جن کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں ہے وہ درکار دستاویز( عمر، رہائش اور شناختی ثبوت کی بنیاد پر ) ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔ 
ووٹر لسٹ میں ووٹرو ں کی تعداد طے شدہ گنجائش سےزیادہ ہوگی تو اسی مناسبت سے پولنگ مراکز میں اضافہ کرنے کی تجویز  متعلقہ افسر کے ذریعے پیش کی جائے گی۔ 
اگر کسی ووٹر لسٹ میں گنجائش سے زیادہ ووٹرس ہیں اور کسی ووٹر لسٹ میں کم ہوں گے تو ان دونوں کی وجہ معلوم کر کے اس فرق کو دور کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ 
کنٹرول ٹیبل کو اپ ڈیٹ کرنا، پیٹرن ایک تا ۸؍ کی تیاری، قابلیت کی تاریخ یکم جولائی کی بنیاد پر ۲۵؍ جون تا ۵؍ اگست ووٹروں کی فہرست تیار کی جائے گی۔ 
یکجا شدہ فارم انتخابی فہرست کی اشاعت ۶؍  اگست کو جاری کی جائے گی۔ 
اگر شہریوں کے دعوے اور اعتراضات ہوں گے تو وہ ۶؍ تا ۲۰؍ اگست ۲۰۲۴ء متعلقہ افسر کو دے سکیں گے۔ 
 ۲۹؍ اگست کو دعوؤں اور اعتراضات کا فیصلہ، حتمی اشاعت، ڈیٹا بیس کی اپ ڈیٹ اور ضمنی فہرستوں کی پرنٹنگ کے لئے کمیشن کی اجازت طلب کی جائے گی۔ 
۳۰؍ اگست کو ووٹر لسٹ کی حتمی اشاعت ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK