صدر دروپدی مرمو آج نئی دہلی سے افریقہ کے تین ممالک کے دورے پر روانہ ہوئیں۔ صدر ایک ہفتے کے دورے کے دوران الجزائر، ماریٹانیہ اور ملاوی ممالک کا دورہ کریں گی۔ وہ الجیریا-انڈیا اکنامک فورم سے بھی خطاب کریں گی۔
EPAPER
Updated: October 13, 2024, 7:35 PM IST | New Delhi
صدر دروپدی مرمو آج نئی دہلی سے افریقہ کے تین ممالک کے دورے پر روانہ ہوئیں۔ صدر ایک ہفتے کے دورے کے دوران الجزائر، ماریٹانیہ اور ملاوی ممالک کا دورہ کریں گی۔ وہ الجیریا-انڈیا اکنامک فورم سے بھی خطاب کریں گی۔
صدر دروپدی مرمو اتوار کو افریقہ کے تین ممالک کے اپنے ہفتہ طویل دورے کے پہلے مرحلے کیلئے دہلی سے الجزائرکیلئے روانہ ہوئیں۔ صدر ایک ہفتے کے دورے کے دوران الجزائر، ماریٹانیہ اور ملاوی ممالک کا دورہ کریں گی۔ صدر جمہوریہ ہند کا تین افریقی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اس دوران مرمودو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی اور ہندوستانی تارکین وطن سے بھی بات چیت کریں گی۔ وزارت خارجہ کے مطابق صدر مرمو ۱۳؍ سے۱۹؍ اکتوبر تک تین افریقی ممالک الجزائر، ماریٹانیہ اور ملاوی کے دورے پر ہوں گی۔ بتا دیں کہ یہ کسی ہندوستانی سربراہ مملکت کا ان ممالک کا پہلا دورہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: جموں کشمیر: ۹۰؍ منتخب ایم ایل ایز میں سے۷۰؍ فیصد سے زیادہ گریجویٹ
وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی صدر جمہوریہ کی روانگی کی اطلاع دی۔ صدر مرمو ۱۳؍اکتوبر کو الجزائر پہنچیں گی جہاں وہ الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کریں گی، جو بطور صدر اپنی دوسری میعاد مکمل کرنے والے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران صدر مرمو۱۳؍ اکتوبر کو ہندوستانی برادری کی خیر مقدمی تقریب میں شرکت کریں گی۔ ۱۴؍ اکتوبر کو وہ مقام اچاہک اسمارک پر خراج عقیدت پیش کریں گی۔ یہ الجزائر کی جنگ آزادی کے دوران ہلاک ہونے والوں کے اعزاز میں بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ صدر تبون سے ملاقات بھی کریں گی۔ اس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا جائے گا۔ وہ اس دن الجیریا-انڈیا اکنامک فورم سے بھی خطاب کریں گی۔