Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ سے رہائی پانے والے روسی قیدیوں سے صدر پوتن کی ملاقات، حماس کا شکریہ ادا کیا

Updated: April 17, 2025, 4:24 PM IST | Moscow

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو ان روسی شہریوں سے ملاقات کی ہے جو ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے غزہ میں قید تھے لیکن اب انہیں رہائی مل گئی ہے۔ روسی صدر نے رہائی پانے والے ان قیدیوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ رہائی فلسطینیوں کے ساتھ گہرے اور طویل مدتی تعلقات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔

President Putin meets with a civilian released from Gaza. Photo: X.
صدر پوتن، غزہ سے رہا ہونے والے ایک شہری سے ملاقات کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو ان روسی شہریوں سے ملاقات کی ہے جو ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء سے غزہ میں قید تھے لیکن اب انہیں رہائی مل گئی ہے۔ روسی صدر نے رہائی پانے والے ان قیدیوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ رہائی فلسطینیوں کے ساتھ گہرے اور طویل مدتی تعلقات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ کیونکہ روس فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔ صدر نے اپنے ان شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا `آپ لوگوں کی رہائی روس اور فلسطینیوں کے درمیان پرانے تعلقات کی بنیاد پر ہو سکی ہے۔ 
روسی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر پوتن نے سابق قیدی الیگزینڈر ترفانوف اور ان کے خاندان کے لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا `ہم اس موقع پر حماس کی قیادت کے ممنون ہیں۔ جن کے سیاسی شعبے نے ہمارے لئے بہت مثبت `جیسچر‘ دیا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہمارے لوگوں کو رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے قیدیوں کے ساتھ ان کی یہ ملاقات بدھ کی رات دیر گئے ہوئی۔ رہائی پانےوالے قیدیوں کے ساتھ ملاقات میں روسی یہودیوں کے چیف ربی اور یہودیوں کی مختلف کمیونٹیز کی فیڈریشن کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: پرنس ہیری اور میگھن کی فلاحی تنظیم نے ایک امریکی مسلم تنظیم سے تعلق منقطع کرلیا

پوتن نے مزید کہا `صدق دل کےساتھ ترفانوف کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ترفانوف کی آزادی کو یقینی بنانےکیلئے جو بھی ممکن ہے وہ کیا جائے گا۔ نیز اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قید میں موجود افراد کو رہا کیا جائے۔ الیگزینڈر ترفانوف کو تقریباً۵۰۰؍ دن تک غزہ میں قید رہنے کے بعد فروری میں رہا کئے گئے تھے۔ انہوں نے اپنی رہائی ممکن بنانے میں مدد کرنے پر پوتن کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ باقی تمام قیدی بھی جلد رہا ہو جائیں گے۔ 
بتا دیں کہ پو تن نے ترفانوف کی والدہ ایلینا اور ان کی منگیتر سپیر کوہن کو بھی پھول پیش کئے جو ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کو حماس کے ہاتھوں پکڑے گئے تقریباً۲۵۰؍ یرغمالیوں میں شامل تھے۔ تاہم، انہیں نومبر ۲۰۲۳ءمیں ہی رہائی مل گئی تھی۔ البتہ ترفانوف کے والد ۷؍ اکتوبر کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK