• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

صدارتی انتخاب : ٹرمپ اور کملا ہیرس کا۱۰؍ستمبر کو مباحثہ ہوگا

Updated: August 10, 2024, 2:14 PM IST | Agency | Washington

 سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس کا۱۰؍ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

The debate between the presidential candidates will be conducted by ABC channel. Photo: INN
صدارتی امیدواروں کے مابین یہ مباحثہ اے بی سی چینل کرائے گا۔ تصویر : آئی این این

 سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس کا۱۰؍ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس سے مزید دو مباحثوں کے لئے بھی تیار ہیں۔ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ نے اس سے پہلے اے بی سی نیوز پر مباحثے سے انکار کردیا تھا۔ اے بی سی پر اس مباحثے کی نگرانی ورلڈ نیوز ٹونائٹ کے اینکر اور منیجنگ ایڈیٹر ڈیوڈ میور اور اینکر لینسی ڈیوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کی عبوری کابینہ میں کس کے پاس کون سا قلمدان ہے؟

قابل ذکر ہے کہ انتخابی دوڑ میں  مقبولیت کے حوالے سے کئے جانے والے سروے میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیریس کی مقبولیت کا گراف مسلسل بڑھ رہا ہے، کملا ہیرس کو ٹرمپ پر۸؍ پوائنٹس کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اعلان کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک۱۲؍ اگست کو ڈونالڈ ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کرنے جارہا ہوں ۔ مسک متعدد مرتبہ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرچکے ہیں، حال ہی میں قاتلانہ حملے کے بعد ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر کے لئے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK