کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت کا منی پور کے بحران پر رد عمل، وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: September 13, 2024, 12:00 PM IST | Agency | New Delhi
کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت کا منی پور کے بحران پر رد عمل، وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے منی پور کے حالات کیلئے وزیر اعظم مودی ا ورمرکزی حکومت کو ذمہ دار قراردیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ منی پور میں اب ایک نیا کھیل شروع ہوا ہے، منی پور کے وزیر اعلیٰ جو اب تک دہلی کی کٹھ پتلی بنے تھے، وہ اب ریاست کیلئے آواز اٹھانے کا ڈراما کر رہے ہیں کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو برخاست کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ پوری طرح سے ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جارید ایزاکمان خلاء میں چہل قدمی کرنے والے پہلے غیر پیشہ ور خلاء بازبنے
سپریہ شرینیت نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مودی نے دنیا کے الگ الگ ممالک کا دورہ کیا لیکن انھیں منی پور جانے کا وقت نہیں ملا۔ اندرونی منی پور لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمنٹ ویمل اکوئیجام نے اس موقع پر کہا کہ منی پور کی حالت پر ایسا طرز عمل نہیں اختیار کرنا چاہئے جیسا یورپی ممالک نے روانڈا میں تشدد کے وقت اختیار کیا تھا۔سپریہ شرینیت نے کہا کہ’’۱۶؍ماہ ہو گئے اور منی پور جل رہا ہے۔گزشتہ۱۰؍ دنوںمیں ۱۱-۱۲؍افراد کی موت ہو چکی ہے لیکن وزیر اعظم کے پاس منی پور جانے کا وقت نہیں ہے۔میں یہ کیوں نہ کہوں کہ وزیر اعظم اوردفتر وزیر اعظم دفتر کی بھی جانچ ہونی چاہئےاور وزیر داخلہ کو برخاست کیاجانا چاہئے۔