راجستھان میں انتخابی مہم چلانے کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آسام پہنچیں جہاں انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے امیدوارگورو گوگوئی کیلئے روڈ شو کیا۔ جورہاٹ میں منعقدہ اس روڈ شو میں عوام کی زبردست بھیڑ دکھائی دی۔
EPAPER
Updated: April 17, 2024, 1:05 PM IST | Agency | Guwahati
راجستھان میں انتخابی مہم چلانے کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آسام پہنچیں جہاں انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے امیدوارگورو گوگوئی کیلئے روڈ شو کیا۔ جورہاٹ میں منعقدہ اس روڈ شو میں عوام کی زبردست بھیڑ دکھائی دی۔
راجستھان میں انتخابی مہم چلانے کے بعد کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آسام پہنچیں جہاں انہوں نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے امیدوارگورو گوگوئی کیلئے روڈ شو کیا۔ جورہاٹ میں منعقدہ اس روڈ شو میں عوام کی زبردست بھیڑ دکھائی دی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے وعدہ کیا کہ اگر ’ انڈیا‘ اتحاد کو لوک سبھا میں حکومت سازی کا موقع ملا تو چائے باغان کے مزدوروں کی مزدوری بڑھائی جائے گی۔ عوام سے خطاب کے دوران پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر زبردست حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ برسراقتدار طبقہ آئین کو بدلنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں رہ گئی ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو ملک کے عام لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: پہلے مرحلے کی پولنگ سے قبل بہار میں وزیراعظم کی ریلیاں، اپوزیشن کو نشانہ بنایا
پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’جب میں دو تین سال قبل اسمبلی انتخاب سے پہلے آسام آئی تھی اور چائے باغانوں کا دورہ کیا تھا تو میں نے کانگریس کی حکومت بننے پر مزدوری بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن آپ نے بی جے پی کو منتخب کیا جس کی وجہ سے آپ کی مزدوری نہیں بڑھی۔ میں اب ایک بار پھر آپ سے وعدہ کررہی ہوں کہ اگر ہم مرکز میں حکومت بناتے ہیں تو آپ کی مزدوری میں یقیناً اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے انتخابی منشور میں چائے باغان کے مزدوروں کی مزدوری بڑھانے کی گارنٹی دی گئی ہے۔
جورہاٹ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار گورو گوگوئی کا تذکرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’جب بی جے پی لیڈران انتخابی تشہیر کرنے آتے ہیں تو وہ بے معنی ایشوز کے بارے میں باتیں کرتے ہیں لیکن گوروگوگوئی نے ہمیشہ عوامی ایشوز ہی کو اٹھایا ہے۔ ‘‘ مودی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’بے روزگاری اب تک کی اعلیٰ ترین سطح پر ہے، لیکن وزیر اعظم نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں صرف دو بار اس کا تذکرہ کیا جو کہ ان کے ’من کی بات‘ کو ظاہر کرتا ہے۔ ‘‘
بڑھتی مہنگائی سے متعلق پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’اگر آپ مہنگائی پر قابو پانا چاہتے ہیں تو کانگریس کو ووٹ دیں۔ برائے مہربانی مذہب اور ذات کے نام پر ووٹ نہ کریں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ سبق سکھانے کا وقت ہے، اسلئے غلط طاقتوں کو آپ سبق سکھائیں۔