• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نئی دہلی: اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پراسرائیل حامی شرپسندوں نے پوسٹر چسپاں کئے

Updated: June 28, 2024, 6:20 PM IST | New Delhi

نئی دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے چیف اور لوک سبھا کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر اسرائیل حامی شرپسندوں نے پوسٹر چسپاں کئے اور سیاہی پھینکی۔ خیال رہے کہ منگل کو اویسی نےلوک سبھا میں حلف لیتے ہوئے فلسطین کے ساتھ ’’اظہار یکجہتی‘‘ کیا تھا۔

Such posters were put up outside Owaisi`s residence. Image: X
اویسی کی رہائش گاہ کے باہر اس طرح کے پوسٹر لگائے گئے تھے۔ تصویر: ایکس

نئی دہلی میں اجنبی شرپسندوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے چیف اور لوک سبھا کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کے گھر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ۴؍ تا ۵؍اسرائیلی حامی مظاہرین نے رات میں ۹؍ بجے اسد الدین اویسی کے گھر کے داخلی دروازے اور دیوار پر اسرائیل حامی پوسٹر چسپاں کئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: منی لانڈرنگ کیس: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹر میں مختلف نعرے قلمبند تھے جن میں ’’میں اسرائیلی حامی ہوں‘‘ اور ’’اویسی کو معطل کیا جائے‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔‘‘

 خیال رہے کہ یہ حادثہ منگل کو اسد الدین اویسی کے لوک سبھا میں نئے رکن پارلیمان کے طور پر حلف لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اویسی نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینی کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ’’جےفلسطین ‘‘ کہا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس شرپسندوں کی جانب سے لگے پوسٹر ہٹا رہی ہے۔

تاہم، اویسی نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’متعدد اجنبی شرپسندوں نے سیاہ سیاہی کے ساتھ میرے گھر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ اب میں نے گنتی کرنا چھوڑ دی ہے کہ دہلی میں میری رہائش گاہ کو کتنی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔جب میں نے دہلی پولیس کے اہلکاروں سے پوچھا کہ یہ ان کی ناک کے نیچے کیسے ہو رہا ہے تو انہوں نے بے بسی کا اظہار کیا۔‘‘ 

حیدرآباد کے رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ ’’یہ حادثہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ناک کے نیچے پیش آیا۔ پولیس نے وزارت داخلہ کو بھی اس حوالے سے مطلع کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے کہاتھا کہ وہ اپوزیشن کے رکن پارلیمان کی حفاظت کی یقین دہانی کروائیں۔ ‘‘

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ ’’میرے گھر کو نشانہ بنایا گیا، میں اس سے خوفزدہ نہیں ہونے والا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ’’ہندوتوا نظریہ وی ڈی‘‘ ساورکر جیسا بزدلانہ رویہ اختیار کرنا بند کریں اور انسانون کی طرح میرا سامنا کرنے کی ہمت اپنے اندر پیدا کریں۔ سیاہی پھینکے اور چند پتھر پھینکنے کے بعد مت بھاگئے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK