• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

منی لانڈرنگ کیس: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی

Updated: June 28, 2024, 3:02 PM IST | New Delhi

زمین کے مبینہ اسکیم سے متعلقہ منی لانڈرنگ کیس میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ ہیمنت سورین ۳۱؍ جنوری کو ای ڈی کی جانب سے حراست میں لئے جانے کے بعد سے قید میں ہیں۔

Jharkhand Chief Minister Hemant Soren. Photo: INN
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین۔تصویر: آئی این این

بار اور بینچ نے رپورٹ کیا ہے کہ ہائی کورٹ نے آج جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو مبینہ زمین کے اسکیم سے متعلقہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ ۳۱؍ جنوری سے ہیمنت سورین جیل میں ہیں۔ ۳۰؍ مارچ کو مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اپنی چارچ شیٹ میں مبینہ زمین کے اسکیم کے معاملے میں ہیمنت سورین ، بھانو پرتاپ پرساد، راج کمار پاہان، ہلاریاس کشاپ اور بنود سنگھ کو بطور ملزم نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’لاڈلی بہن تو ٹھیک ہے لیکن بے روزگار نوجوانوں کیلئے لاڈلا بھائی اسکیم بھی لائی جائے‘‘

تاہم، اس کیس کے کلیدی ملزم پرساد ہیں جو جھارکھنڈ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار اور حکومتی ریکارڈ کے کسڈیڈین ہیں۔ 
مرکزی تفتیشی ایجنسی کے مطابق پرساد نے ایک مجلس کا حصہ تھے جنہوں نے غیر قانونی طریقوں سے، طاقت کا استعمال کر کے اور سرکاری ریکارڈ کو جھوٹا بنا کر پیش کر کے، جائیدادیں حاصل کیں۔
دی انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ مرکزی تفتیشی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پرساد نے، ہیمنت سورین اور دیگر کے ساتھ مل کر، جائیداد پر قبضہ کیا تھا۔ ایجنسی نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ پرساد کے فون پر جائیدادوں کے غیر قانونی حصول اور قبضے سے متعلق تفصیلات ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: صدر کے خطاب میں متنازع اُمور کی گونج

مرکزی ایجنسی نے الزام عائد کیا کہ ہیمنت سورین نے رانچی کے باریاتو روڈ پر بارگین آنچل میں واقع زمین منی لانڈرنگ سے ملنے والی آمدنی سے زمین حاصل کی تھی۔ ایجنسی نے ۷؍ اگست کو ہیمنت سورین کو پہلا سمن جاری کرنے کے بعد ان پر الزام عائدکیا تھا کہ انہوں نے اپنی طاقت کا غلط استعمال کای ہے اور اس کیس کے ثبوت چھپائے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کولکاتا میں واقع برٹانیہ کی سب سے پرانی فیکٹری بند، ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پرسبکدوش

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نے مرکزی تفتیشی ایجنسی کے الزامات کی تردید کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کا نہ ہی اس جائیداد سے اور نہ پرساد سے کوئی لینا دینا ہے۔ 
۲۲؍ مئی کو ہیمنت سورین نے سپریم کورٹ میں مرکزی تفتیشی کے ذریعے حراست کو چیلنج کرنے والی اپنی عرضی واپس لے لی تھی۔ خیال رہے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی عرضی مسترد ہونے کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نے یہ ظاہر نہیں کیا تھا کہ ایک مخصوص عدالت نے مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی کی جانب سے داخل کردہ شکایت کا نوٹس لیا تھا۔ یاد رہے کہ ۱۳؍ مئی کو رانچی کے اسپیشل پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کورٹ نے بھی جھارکھنڈ مکتی مورچا کے لیڈر کی ضمانت کی عرضی مسترد کی تھی۔
۲۷؍ مئی کو جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ نے تازہ ضمانت کی عرضی داخل کی تھی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹٰ آئی نے بتایا تھا کہ ہائی کورٹ نے ۱۳؍جون کو ہیمنت سورین کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK