• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کامااسپتال میں دورانِ ڈیوٹی موبائل استعمال کرنےپر پابندی!

Updated: August 28, 2024, 5:37 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

اسپتال انتظامیہ نے سیکوریٹی گارڈس پرموبائل استعمال کرنے پر۵۰۰؍روپے جرمانہ عائدکرنےکااعلان کیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کاما اسپتال انتظامیہ نے ڈیوٹی کے وقت موبائل فون پر فیس بُک۔ انسٹاگرام۔ وہاٹس ایپ اور یوٹیوب کے استعما ل پر سختی سے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر پیر ۲۶؍اگست سے عمل شروع ہوگیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈیوٹی کےاوقات میں موبائل کے استعمال کی اجازت صرف اسپتال کے کام کیلئے دی گئی ہے۔ 
 کاما اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تشار پالوے نے اس نمائندہ کو بتایا کہ ’’خاص طور پر یہ پابندی اسپتال کے سیکوریٹی گارڈس پر لگائی گئی ہے کیونکہ اکثر سیکوریٹی گارڈس ڈیوٹی کے دوران موبائل میں سوشل میڈیا پر مصروف رہتے ہیں جس سے سیکوریٹی میں خلل پڑنے کا قومی امکان ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے ان کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حالانکہ اس سے قبل بھی اس طرح کی پابندی لگائی گئی تھی لیکن اس پرسختی سے عمل نہیں ہوسکا تھا۔ اب سختی سے عمل کرنےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:لشکر طیبہ سے وابستہ ہونے کے الزام میں گرفتار نوجوان کو ۶؍سال بعد ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ہمارے اسپتال میں ۵۷؍ سیکوریٹی گارڈس ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران ان میں سے اکثر کے ہاتھوں میں موبائل فون ہوتا ہے۔ موبائل پر مصروف ہونےسے وہ اسپتال میں آنے جانے والوں پر توجہ نہیں دیتے۔ ایسے میں کسی طرح کا حادثہ ہونے کا خطرہ لاحق ہوتاہے۔ اسی وجہ سے صرف مین سیکوریٹی گارڈکو ڈیوٹی کے دوران موبائل فون رکھنے کی اجازت دی گئی ہے باقی تمام سیکوریٹی گارڈس کا موبائل فون ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے وقت آفس میں رکھ لیا جاتا ہے۔ ڈیوٹی ختم ہونے پر انہیں موبائل فون لوٹایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سیکوریٹی گارڈس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس کے باوجود کوئی موبائل فون استعمال کرتے دکھائی دیا تو اس پر ۵۰۰؍ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK