رمضان کے پہلے نصف کے دوران روضہ شریف ﷺمیں نماز ادا کرنے کیلئے مردوں کیلئے ۲۲۳۷۴۲؍ اور خواتین کیلئے ۱۵۵۶۳۰؍ اجازت نامے جاری کیے گئے۔
EPAPER
Updated: March 19, 2025, 10:38 PM IST | Riyadh
رمضان کے پہلے نصف کے دوران روضہ شریف ﷺمیں نماز ادا کرنے کیلئے مردوں کیلئے ۲۲۳۷۴۲؍ اور خواتین کیلئے ۱۵۵۶۳۰؍ اجازت نامے جاری کیے گئے۔
حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کیلئے جنرل اتھارٹی کے مطابق، رمضان المبارک کے پہلے نصف کے دوران مسجد نبویﷺ میں جمع ہونے والے نمازیوں کی کل تعداد ایک کروڑ ۴۰؍ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس مدت کے دوران روضہ شریف میں نماز ادا کرنے کے لیے مردوں کے لیے ۲۲۳۷۴۲؍ اور خواتین کے لیے ۱۵۵۶۳۰؍ اجازت نامے جاری کیے گئے۔ اتھارٹی کی شماریاتی رپورٹ کے مطابق، نبی محمد (صلى الله عليه وسلم) اور ان کے دو صحابیوں کو سلام پیش کرنے والے نمازیوں کی تعداد ۱۲۱۷۱۴۳؍رہی۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ۱۸؍ مارچ غزہ کی تاریخ میں بچوں کیلئے بدترین دن، ۱۷۴؍ بچے جاں بحق
رپورٹ کے مطابق، مقدس مسجد میں نمازیوں کے درمیان ۴۵؍ لاکھ سے زائد افطار کےڈبے تقسیم کیے گئے، جبکہ ۳۶۵۰؍ٹن زمزم کا پانی استعمال ہوا۔ زمزم کے پانی کے کل۴۲۲؍ نمونوں کی جانچ اور تجزیہ کیا گیا۔ صفائی اور حفظان صحت کے مقاصد کیلئے ۸۱۰۰۰؍لیٹر سے زائد جراثیم کش ادویات اور سینیٹائزر استعمال کیے گئے۔ مسجد نبویﷺ میں نمائشوں اور عجائب گھروں کا دورہ کرنے والوں کی تعداد ۱۸۰۰۰؍رہی، جبکہ رمضان کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ۵۱۰۰۰؍سے زائد مومنین نے اس لائبریری خدمات سے استفادہ کیا۔ علمی اسباق میں شریک ہونے والوں کی تعداد تقریباً ۸۴۰۰۰؍ رہی۔
اتھارٹی نے ۵۰۰۰۰ ۲ ؍سے زائد زائرین کو وہیل چیئر کے ذریعے نقل و حمل کی سہولت فراہم کی، بزرگ افرادکیلئے ۵۰۰۰۰؍کرسیاں پیش کیں، اور ۲۰۰۰۰؍سے زائد زائرین کو موبلٹی کارٹس عاریتاً دیے۔ اس دوران مسجد کے پارکنگ کے استعمال کی شرح ۹۵؍فیصد رہی۔ رہنمائی خدمات کے حوالے سے، ۴۷۷۶۱؍زائرین نے مقامی رہنمائی کی مدد حاصل کی، ۴۵۰۰۰؍افراد نے مذہبی رہنمائی حاصل کی، اور ۲۲۰۰۰؍زائرین نے متعدد زبانوں میں براہ راست رابطے میں حصہ لیا۔ مسجد کے اندرونی نماز ہال کی استعمال کی شرح ۹۳؍فیصد، بیرونی صحنوں میں ۸۰؍فیصد سے زائد، اور مسجد کی چھت پر ۳۳؍فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھئے: حوثی جنگجوؤں کے حملے پر ٹرمپ کا ایران کو انتباہ، تہران برہم
کل ۲۲۵۸۹؍ رضاکاروں نے زائرین کی خدمت میں حصہ لیا، جبکہ اتھارٹی نے مسجد کے زائرین کو ۶۰۰۰۰۰؍تحائف تقسیم کیے۔ اس کے علاوہ، ان خدمات کے بارے میں تازہ ترین معلومات ریکارڈ کرنے اور شیئر کرنے کیلئے۵۰؍ سے زائد میڈیا رپورٹ کی گئی۔