ماہ رمضان میں مسجد نبویﷺ میں روزانہ ۳۰۰؍ ٹن آب زم زم کی فراہمی کی جاتی ہے۔حرمین شریفین کے امور کے محکمہ کے مطابق۱۸۰۰۰؍ کنٹینر میں یہ پانی تقسیم کیا جاتا ہے، اور اسے مسجد نبویﷺ کی چھت اور اس کے صحنوں میں رکھا جاتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 22, 2025, 4:31 PM IST | Riyadh
ماہ رمضان میں مسجد نبویﷺ میں روزانہ ۳۰۰؍ ٹن آب زم زم کی فراہمی کی جاتی ہے۔حرمین شریفین کے امور کے محکمہ کے مطابق۱۸۰۰۰؍ کنٹینر میں یہ پانی تقسیم کیا جاتا ہے، اور اسے مسجد نبویﷺ کی چھت اور اس کے صحنوں میں رکھا جاتا ہے۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریزیڈنسی حجاج اور زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے، تاکہ وہ اپنی عبادات کو آسانی اور سکون کے ساتھ انجام دے سکیں۔ ان خدمات میں زم زم کا پانی فراہم کرنا بھی شامل ہے، جو روزانہ مکہ سے مدینہ پمپ کیا جاتا ہے، تاکہ مسجد نبوی کے زائرین دن بھر اس مبارک پانی سے مستفید ہو سکیں۔ سقیہ محکمہ کے ذریعے رمضان کے مہینے میں روزانہ مسجد نبوی میں۳۰۰؍ ٹن زم زم کا پانی فراہم کیا جاتا ہے، جو۱۸۰۰۰؍ کنٹینرمیں تقسیم کیا جاتا ہے اور مسجد نبوی، اس کی چھت اور اس کے صحنوں میں رکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ پر حملوں کے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ وہ مکمل طور پر اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں
سقیہ ڈیپارٹمنٹ روضہ شریفہ میں استعمال کیلئے تیار، ایک بار استعمال ہونے والی زم زم کی بوتلیں تقسیم کرتی ہے، جبکہ مسجد نبوی کے صحنوں میں ایک بار استعمال ہونے والی صحت مند پانی کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ محکمہ معذور افراد اور بزرگوں کی خدمت کیلئے۶۰؍ زم زم واٹر کارٹس بھی فراہم کرتی ہے، اور ان جگہوں میں جہاں فکس کنٹینر رکھنا مشکل ہو، وہاں۱۰۰؍ سے زیادہ بیک پیک کنٹینربھی دستیاب کرائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی میں سقیہ محکمہ کے کاموں کی نگرانی۶۰۰؍ سے زیادہ نگران، مانیٹراور کارکنوں کے ذریعے کی جاتی ہے، جنہیں مسجد نبویﷺ کے زائرین کی خدمت کیلئے تربیت دی گئی ہے۔