وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 21, 2025, 9:54 PM IST | Washington
وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مکمل حمایت کر دی۔ ’’اے ایف پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فضائی اور زمینی حملوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ کیرولین لیویٹ سے جب پوچھا گیا کہ کیا ڈونالڈ ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اسرائیل اور اس کی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) کے حالیہ دنوں میں کئے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی حملوں میں گزشتہ منگل سے۷۰۰؍ سے زائد فلسطینی شہید: وزارت صحت
پریس سیکریٹری وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر نے حماس پر پہلے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ اگر اس نے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو وہ غزہ کو جہنم بنا دیں گے، لیکن بدقسمتی سے حماس نے میڈیا میں زندگیوں کے ساتھ کھیل کھیلنے کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال حماس کے۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء کو اسرائیل پر حملے کی غلطی کی وجہ سے ہے، ڈونالڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پکڑے گئے تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔