• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناخواندہ افراد کیلئے پروگرام میں حصہ لینےوالے طلبہ کواضافی پوائنٹس دینےکی تجویز

Updated: December 18, 2024, 5:40 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

طلبہ کے دسویں اوربارہویں کے کل نمبروں میں یہ پوائنٹس شامل کرنے سے متعلق مرکزی حکومت سے مشورہ طلب کیاگیا ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ناخواندہ افراد کو پڑھانے کی مہم میں حصہ لینے والے آٹھویں اور نویں جماعت کے طلبہ کو اضافی پوائنٹس دینےکی تجویز ہے۔اس میں شریک طلبہ کے حاصل کردہ اضافی نمبروں کو دسویں اوربارہویں کے کل نمبروں میں شامل کئے جانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت سے مشورہ طلب کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ’ اُلاس نو بھارت خواندگی مہم ‘مرکزی حکومت کا ایک اہم پروگرام ہے ۔ ۲۰۲۲ء سے شروع ہونے والی یہ مہم ۲۰۲۷ء تک جاری رہے گی ۔ حکومت کی جانب سے اس میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو شامل کرنے کیلئے مختلف اسکیموں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ اسی مناسبت سے حکومت نے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے۔ حکومت کا اس سرگرمی میں حصہ لینے والے طلبہ کو اضافی پوائنٹس دینے کا ارادہ  ہے۔ مہم میں ۸؍ویں ، نویں اور کالج کے طلبہ، ریٹائرڈ ملازمین، آشا ورکرس، آنگن واڑی کارکنان، این سی سی، این ایس ایس اور اساتذہ سے رضاکارانہ طور پر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ہشتم جماعت اور اس سے آگے کی جماعتوں کے طلبہ کی اس مہم میں رضاکارانہ شرکت بڑھانے کی بھر پور کوشش جاری ہے ساتھ ہی حکومت کو ایک تجویز بھیجی جا رہی ہے کہ اس سرگرمی سے طلبہ کے حاصل کردہ اضافی نمبروں کو ۱۰؍ویں اور ۱۲؍ویں کے کل نمبروں میں شامل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھئے: آئی آئی ٹی بامبے ٹیک فیسٹ کاشاندار آغاز

اُلاس نو بھارت خواندگی پروگرام کے تحت اب اسکولی طلبہ کو اضافی نمبر حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنےپر غور کیا جا رہا ہے ۔ ریاستی حکومت نے اس تجویز کو پیش کرنے کی کارروائی جاری رکھی ہے۔ رضاکاروں کے طور پر اسکول کے طلبہ کی شرکت کو بڑھانے اور اس کام کو موثر طریقے سے انجام دینے کیلئے اب اُلاس لٹریسی پروگرام کی ذمہ داری بھی ڈویژنل بورڈ کو دی گئی ہے۔ راجیش شرساگر کو ریاستی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ حکومت کے فیصلے کے ذریعے اس پروگرام کیلئے ریاستی، ضلع، تعلقہ اور اسکول کی سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK