• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

امیت شاہ کے متنازع بیان پر بنگلہ دیش میں احتجاج، حکومت ہند سے ایسی بیان بازیوں کو روکنے کی اپیل

Updated: September 24, 2024, 6:57 PM IST | Dhaka

پیر کو بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے ڈھاکہ میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے وزارت نے اپنے سنگین تحفظات اور شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔

Amit Shah. Photo: INN
امیت شاہ۔ تصویر: آئی این این

بنگلہ دیش نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے گزشتہ ہفتہ جھارکھنڈ دورے کے دوران بنگلہ دیشی شہریوں کے بارے میں کئے گئے متنازع تبصرہ کے خلاف احتجاج درج کرایا۔ پیر کو بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے اس تبصرہ کو "انتہائی افسوسناک" قرار دیا۔ واضح رہے کہ ۲۰ ستمبر کو صاحب گنج، جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ بنگلہ دیشی شہری ریاست میں دراندازی کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ویتنام: سیلاب کے سبب ۳؍ افراد ہلاک، ۱۰؍ ہزار سے زائد افراد کا انخلاء

انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر بی جے پی جھارکھنڈ میں برسراقتدار آتی ہے، تو وہ ریاست کو "روہنگیا اور بنگلہ دیشی دراندازوں" سے آزاد کرائیں گے اور دراندازوں کو "الٹا" لٹکا کر سزا دیں گے۔ پیر کو بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ نے ڈھاکہ میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی نوٹ سونپا جس میں وزارت نے امیت شاہ کے بیان پر اپنے سنگین تحفظات اور شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی لیڈران کو اس طرح کے قابل اعتراض اور ناقابل قبول تبصرے کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیں۔ اس نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ذمہ دار عہدیداروں کی جانب سے پڑوسی ملک کے شہریوں کے خلاف اس طرح کے تبصرے، دو دوست ممالک کے درمیان افہام اور باہمی احترام کو مجروح کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK