• Thu, 28 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے: بلیو وہیل طرز کے آن لائن گیم کی لت میں مبتلا ۱۶؍ سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

Updated: July 31, 2024, 2:38 PM IST | Inquilab News Network | Pune

سوسائیڈ نوٹ میں اس نے ’لاگ آف‘ لکھااور ۱۴؍ویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ پولیس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر خاص نظر رکھیں۔

Arya Sri Rao. Photo: INN
آریہ سری راؤ۔ تصویر : آئی این این

پمپری چنچوڑ میں ایک ۱۶؍سالہ لڑکے کی خودکشی کا دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ آریہ سری راؤ نامی یہ لڑکا  ’بلیو وہیل ‘  طرزکے آن لائن گیم کا عادی تھا اور گیم میں دیوانگی کی حد تک کھوجانے کے سبب  اس نے ۱۴؍ویں منزل سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔ اس انتہائی قدم سے قبل ۱۶؍سالہ متوفی نے سوسائیڈنوٹ لکھا تھا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکے کی  نوٹ بک میں کچھ عجیب و غریب خاکے اور نقشے پائے گئے ہیں۔ ابتدائی جانچ کی بنیاد پر پولیس کا اندازہ ہے کہ ہلاکت خیزگیم کی لت لگنے اوراس میں دئیے گئے ’ٹاسک ‘ کے سبب  اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔  وہ دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔  لڑکے کے لیپ ٹاپ کی جانچ کی جارہی ہے۔چونکہ لیپ ٹاپ پر پاس ورڈ لگا ہےاس لئے سائبر ایکسپرٹ کی مد دلی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’بدعنوان افسران، ٹھیکیداروں اور وزراء کو جیل بھیجیں گے‘‘

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کی ماں نے بتایا کہ’’پچھلے ۶؍ماہ میں لڑکا بہت بدل گیاتھا، اس کے تیور بہت جارحانہ ہوتے جارہے تھے، مجھے بھی اس کے سامنے جانے سے ڈرلگنے لگا تھا۔ ہم نے اسےگیم سے دور کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ  مانتانہیں تھا۔ وہ اتنا بدل گیا تھا کہ اسے آگ سے بھی ڈر نہیں لگتا تھا، وہ مجھ سے چاقو مانگتا تھا۔ہم نے اسے ان سب سے دور رکھنے کی کوشش کی، ڈاکٹروں کو دکھایا لیکن پھر بھی کچھ فائدہ نہ ہوا‘‘لڑکے کی ماں نے کہا کہ’’یہ سرکار کی غلطی ہے، میرا سوال ہے کہ ایسی ویب سائٹس اور ہلاکت خیز گیم تک بچوں کی رسائی کیسے ہورہی ہے؟ ۱۴؍ویں منزل سے کودنے پر کیا ہوگا، یہ میرے بیٹے نے ذرا نہیں سوچا ، اسے گیم میں ٹاسک ملا اور اس نےعمل کردیا۔ میری سرکار سے گزارش ہے وہ ایسے گیمز اور سائٹس سے بچوں کو محفوظ کرنے کے اقدامات کرے۔‘‘ لڑکے کے والد نے بتایا کہ’’میرے بیٹے کو جو لیپ ٹاپ دیا گیا ہے، اس میں پیرینٹل لاک ہے،لیکن وہ  اسے ہٹاکر  لیپ ٹاپ استعمال کرتا تھا۔ میرا بچہ پڑھائی میں اچھا تھا۔ ‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ’’آپ بچوں پر ۲۴؍گھنٹے نظر نہیں رکھ سکتے، وہ اپنے لیپ ٹاپ کی ہسٹری مٹادیتا تھا۔ اس کے دو ای میل آئی ڈی تھے،اسکا مجھے علم ہی نہیں تھا۔ اس کی نوٹ بک میں کچھ اسکیچ بنے ہوئے ہیں، اس میں دو ٹیموں کا ذکر کیا گیا ہے۔ مجھے یہ بلیو وہیل گیم جیسا ہی لگتا ہے۔‘‘ پونے پلس کی رپورٹ کے مطابق لڑکے کے والد بیرون ملک ملازمت کرتے ہیں اور کچھ ماہ سے لڑکے کا رویہ بدلنے اور سرگرمیاں مشکوک ہونے کے سبب چھٹی لے کر وطن آگئے تھے۔ لڑکے کو ڈاکٹروں کو بھی دکھایا گیا۔ باپ کی موجودگی کے سبب لڑکے میں تبدیلی آئی ۔ لیکن جیسے ہی پچھلے ہفتے اسکے والد بیرون ملک روانہ ہوئے وہ پھر سےمسلسل گیم کھیلنے لگا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK