• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے ایکسیڈنٹ: ڈاکٹروں کی دھاندلی کی تفتیش کیلئے کمیٹی تشکیل

Updated: May 29, 2024, 7:35 AM IST | Agency | Pune

جے جے اسپتال کی ڈین پلوی ساپلے کی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹی نے پونے پہنچ کر اسپتال کا معائنہ کیا۔

JJ Hospital Dean Pallavi Saple who has been appointed as the head of the committee. Photo: INN
جے جے اسپتال کی ڈین پلوی ساپلے جنہیں کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

۱۹؍ مئی کو پونے میں پیش آئے  حادثے  میں نت نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ پیر کو پولیس نے شہر کے سرکاری اسپتال کے ۲؍ ڈاکٹروں کو نابالغ ملزم کے خون کا نمونہ تبدیل کرن دینے کے الزام میں گرفتار کیاتھاجن میں سے ایک فارینسک ڈپارٹمنٹ کا سربراہ ہے۔ اس خبر کے بعد سرکاری محکموں میں کھلبلی مچ گئی۔ اسی رات حکومت نے  ایک اسپتال میں ہوئی دھاندلی کی جانچ کیلئے ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ 

یہ بھی پڑھئے: اکولہ میں بیل چوری کا شبہ ہونے پر تنازع، پتھرائو اور مارپیٹ، ۸؍ گرفتار

میڈیکل ایجوکیشن کمشنر راجیو نیوٹکر نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس کی رو سے ممبئی کے جے جے اسپتال کی ڈین پلوی ساپلے کی قیادت میں ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں اورنگ آباد میڈیکل کالج کے اسپیشل ڈیوٹی آفیسرسدھیر چودھری اور گرانٹ میڈیکل کالج کے پروفیسر گجانن چوان بھی شامل ہیں۔ منگل کے روز کمیٹی نے حکم  نامے کی رو سے پونے کا دورہ کیا۔ ایجوکیشن کمشنر نے ساسون اسپتال کے ڈین ونایک کالے کو اس کمیٹی کا تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے۔  اس دوران پولیس نے اسپتال کے چپراسی اتل گھاٹ کامبلے کو بھی گرفتار کیاہے۔ اطلاع کے مطابق اتل خون کے نمونے بدلنے کی سازش میں  دونوں ڈاکٹروں کے ساتھ شامل تھا۔ 
 رکن اسمبلی کی صفائی
اس دوران پونے کے رکن اسمبلی سنیل ٹنگرے نے اس  خط کے تعلق سے وضاحت کی ہے جو ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ سنیل ٹنگرے نے یہ خط طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف کو لکھا تھا  جس میں انہوں نے اجے توارے کو ساسون اسپتال کے فارینسک ڈپارٹمنٹ کا ہیڈ بنانے کی سفارش کی تھی۔ اس میں ٹنگرے نے واضح طور پر لکھا تھا کہ میں توارے کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ لیکن اب  سنیل ٹنگرے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کئی لوگ آتے ہیں اپنے اپنے کام کیلئے سفارش کا خط لے کر جاتے ہیں۔ یہ خط بھی بس اسی طرح کا ، ان کا اجے توارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK