• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جون تک پونے اور ممبئی کے درمیان فاصلہ ۶؍ کلومیٹر تک کم ہو جائیگا

Updated: January 14, 2025, 6:29 PM IST | Agency | Mumbai

پونے-ممبئی ایکسپریس وے پر ’مسنگ لنک‘ کی تعمیر مکمل ہونے سے سفر میںکافی سہولت ہوگی

Former Chief Minister Shinde inspected the tunnel of the Missing Link project last year. (File photo)
مسنگ لنک پروجیکٹ کی ٹنل کا سابق وزیراعلیٰ شندے نے گزشتہ سال معائنہ کیا تھا ۔(فائل فوٹو)

 پونے اور ممبئی کے درمیان فاصلہ اب کم ہونے جا رہا ہے۔ جون۲۰۲۵ء تک یہ فاصلہ ۶؍ کلومیٹر تک کم ہو جائے گا۔ پونے-ممبئی ایکسپریس وے پر ’مسنگ لنک‘ کی تعمیر کے کام کو مکمل ہونے میں مزید۶؍ ماہ لگنے کی توقع ہے۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ڈی سی) کے مطابق، پروجیکٹ کے تحت بنائی جا رہی سرنگ اور کیبل اسٹیڈ پل کی تکمیل جون تک متوقع ہے، جس سے پونے اور ممبئی کے درمیان سفر کے وقت میں کمی آئے گی اور فاصلہ ۶؍ کلومیٹر تک کم ہو جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: سائن پرتیکشا نگربس ڈپو کے ملازمین کی اچانک ہڑتال۔ مسافر پریشان

پروجیکٹ کے دو حصے ہیں : ایک سرنگ اور ایک کیبل سے چلنے والا پل۔ سرنگ کی تعمیر تقریباً ۹؍کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے اور اس کے کچھ حصے ابھی زیر تعمیر ہیں۔ ٹائیگر ویلی کے علاقے میں کیبل اسٹیڈ پل کی تعمیر بھی جاری ہے جس کا کام ۱۳۲؍میٹر کی بلندی پر ہو رہا ہے۔ یہ پل پونے اور ممبئی کے درمیان فاصلہ کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور کھنڈالہ گھاٹ سیکشن کو بائی پاس کرنے کے بعد سفر کے وقت میں تقریباً۲۵؍ منٹ کی کمی ہو گی۔ پروجیکٹ کی لاگت تقریباً ۶۶۹۵؍کروڑ روپے ہے۔ اس میں ایک اہم جزو کے طور پر ایک فلائی اووَر شامل ہے جس کی تعمیر۶۵۰؍ میٹر کے اسپین اور۸۵۰؍ میٹر وایاڈکٹ کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ یہ کیبل اسٹیڈ پل ہندوستان کے سڑک منصوبوں میں سب سے بلند پل بن جائے گا جو زمین سے۱۳۲؍ میٹر کی بلندی پر واقع ہو گا۔ 
 ایکسپریس وے کو فی الحال ۶؍ لین والی سڑک سے۸؍ لین والی سڑک تک چوڑا کیا جا رہا ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں اضافہ ہوگا اور آمدورفت میں مزید سہولت ہوگی۔ نئے پل اور سرنگ کے باعث نہ صرف سفر کا وقت کم ہو گا بلکہ اس سے حادثات کی تعداد میں بھی کمی متوقع ہے کیونکہ تیز موڑ کو کم کیا جائے گا اور سڑک کی حفاظت میں اضافہ ہوگا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK