• Sun, 19 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پونے ۔ ناسک ہائی وے پر اندوہناک حادثہ ، ۹؍ ہلاک

Updated: January 18, 2025, 5:17 PM IST | Agency | Pune

ٹیمپو نے مسافربردار وین کو اس زور سے ٹکر ماری کہ وہ کھلونے کی طرح ہوا میں اچھل کر سامنے کھڑی بس سے جا ٹکرائی ، ۶؍ افراد زخمی، مہلوکین میں ۵؍ سالہ بچی بھی شامل

There were 16 people in this van. Photo: INN
اس وین میں ۱۶؍ افراد سوار تھے ۔ تصویر: آئی این این

یہاں ناسک۔ ہائی وے پر ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ۹؍ افراد کی موقع ہی پر موت ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں ۴؍ خواتین اور ایک ۵؍ سالہ بچی بھی شامل ہے۔ متعدد افراد زخمی ہیں ۔ اس لئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 
 اطلاع کے مطابق پونے میں واقع نارائن گائوں میں جمعہ کے روز صبح ۱۰؍ بجے کے وقت پونے ناسک ہائی وے پر ایک تیز رفتار آئشر ٹیمپو نے اپنے آگے چل رہی مسافر بردار میکس آٹو وین کو زور دار ٹکر ماری۔ یہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ میکس آٹو وین کسی کھلونے کی طرح ہوا میں اڑ کر کچھ دور کھڑی ایس ٹی بس سے جا ٹکرائی۔ یہ ایس ٹی بس وہاں اس لئے کھڑی تھی کہ اس کا بریک فیل ہو گیا تھا اور اسے کسی طرح روک کر ایک طرف کھڑا کیا گیا تھا۔ حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ کسی کو آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ میکس آٹو اور اسے ٹکڑ مارنے والے آئشر ٹیمپو دونوں ہی چکنا چور ہو گئے۔ جبکہ وین میں موجود مسافروں میں سے ۹؍ افراد کی موقع ہی پر موت ہو گئی۔ مہلوکین میں ۴؍ مرد ہیں اور ۴؍ خواتین جبکہ ایک چھوٹا بچہ ہے۔ ۶؍ افراد بری طرح زخمی ہیں ۔ انہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے لیکن ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مجوزہ شکتی پیٹھ ہائی وے کے خلاف کسان متحد، ۲۴؍ جنوری کو ۱۲؍ اضلاع میں احتجاج

پونے( دیہی) کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پنکج دیشمکھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایس ٹی بس ناسک سے پونے ہوتے ہوئے مہابلیشور جا رہی تھی۔ اس کے بریک میں خرابی آگئی تو اسے نارائن گائوں میں واقع مکتائی ڈھابے کے پاس سڑک کے کنارے کھڑا کر دیا گیا۔ اس کے مسافر بھی نیچے اتر کر کھڑے ہو گئے تھے۔ تبھی میکس آٹو وین سامنے سے آئی جس میں ۱۶؍ مسافر بھرے ہوئے تھے۔ اس کے پیچھے ایک تیز رفتار آئشر ٹیمپو تھی جس نے اچانک اس وین کو زور دار ٹکر ماری اور یہ وین ہوا میں اچھل کر سامنے کھڑی بس سے جا ٹکرائی۔ وین ڈرائیور سمیت ۹؍ افراد موقع ہی پر ہلاک ہو گئے۔ اطلاع کے مطابق مہلوکین کے نام دیبو بائی ٹاکلکر( ۶۵) ونود روکڑے (۵۰) یوراج واہولا ( ۲۳)گیتا گوارے( ۴۵) بھائو بڑھے ( ۶۵) نجمہ حنیف شیخ (۳۵) واصفہ انعامدار ( ۵) اور منیشا پاچرنے (۵۶) ہیں۔ ان کے علاوہ ۶؍ لوگوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے جن کے نام رتوجا پوار(۲۱)، گنپت گھاڈگے (۵۲) شوبھم گھاڈگے(۲۴) ناظمین حنیف شیخ (عمر نہیں معلوم) مرزینہ حمید شیخ (۱۵) اور عائشہ سمیر شیخ (۱۴) ہیں۔ 
 حادثے کے وقت مقامی افراد نے مہلوکین اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر اسپتال تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK