مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعدبا رامتی سے اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے این سی پی (شرد پوار)کے امیدوار یوگندر پوار نے۱۹؍ ووٹنگ مشینوں کی جانچ کیلئے۸ء۹۶؍لاکھ روپے ادا کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: December 01, 2024, 8:33 PM IST | Pune
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعدبا رامتی سے اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے این سی پی (شرد پوار)کے امیدوار یوگندر پوار نے۱۹؍ ووٹنگ مشینوں کی جانچ کیلئے۸ء۹۶؍لاکھ روپے ادا کئے ہیں۔
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد متعدد امیدواروں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (وی ای ایم) کے مائیکرو کنٹرولر کی جانچ کیلئےدرخواستیں دی ہیں۔ دریں اثنا، بارامتی سے اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے این سی پی (شرد پوار)کے امیدوار یوگندر پوار نے۱۹؍ ووٹنگ مشینوں کی جانچ کیلئے۸ء۹۶؍لاکھ روپے ادا کئے ہیں۔ یوگندر پوار کے علاوہ ہڈسپار سے این سی پی کے امیدوار پرشانت جگتاپ اور پونے کینٹ سے کانگریس کے امیدوار رمیش باگوی نے بھی جانچ کی درخواست دی ہے۔ ضلع بھر میں ۱۳۷؍ ووٹنگ مشینوں کے مائیکرو کنٹرولرز کی تصدیق کیلئے ۶۶ء۶۴؍ لاکھ روپے کی مجموعی فیس جمع کرائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی: رکن اسمبلی نریش بالیان کی گرفتاری پر کیجریوال برہم، پولیس پر سنگین الزامات
بتا دیں کہ سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں کے مطابق، وہ امیدوار جو اپنے حلقے میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر رہے ہوں، وہ ای وی ایم کے۵؍ فیصد مائیکرو کنٹرولر کی جانچ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو اس کیلئے درخواست اور جانچ کی فیس جمع کرانی ہوتی ہے۔ پونے کے ضلع الیکشن حکام نے ان درخواستوں کو ریاست کے چیف الیکشن آفس بھیج دیا ہے۔ پرشانت جگتاپ نے ہڈسپار میں ۲۷؍ ووٹنگ مشینوں کی جانچ کیلئے تقریباً۱۲؍ لاکھ روپے فیس دی، جبکہ راہل کلاتے نے چنچوڑ میں ۲۵؍ مشینوں کیلئے۱۱؍ لاکھ روپے ادا کئے۔ کانگریس کے سنجے جگتاپ نے ۲۱؍ مشینوں کی جانچ کیلئے ۹ء۹؍ لاکھ روپے ادا کئے۔ جانچ کے عمل کی نگرانی سخت سکیوریٹی کے تحت کی جائے گی جس میں امیدواروں کے علاوہ وی وی پی اے ٹی بنانے والی کمپنیوں کے انجینئر بھی شامل ہوں گے۔