• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اجتماعی نسل کشی ہے: امیر قطر

Updated: October 03, 2024, 6:41 PM IST | Doha

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دوحہ میں منعقد ایشیاکو آپریشن ڈائیلاگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے دیدہ دلیری سے غزہ میں جو کچھ بھی کیا ہے وہ اجتماعی نسل کشی کے مترادف ہے۔

Qatar`s Emir Sheikh Tamim bin Hamad Al-Thani. Photo: X
امیر قطر شیح تمیم بن حماد الثانی۔ تصویر: ایکس

قطر کے امیر حماد الثانی نے دوحہ میں منعقد ایشیا کو آپریشن ڈائیلاگ سمٹ میں جمعرات کو شرکت کی، انہوں نے اس سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کے تعلق سے کہا کہ ’’ قطر نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ اسرائیل کی دیدہ دلیری کے سبب مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اجتماعی نسل کشی کے مترادف ہے۔یہ بات بلکل واضح ہو چکی ہے کہ غزہ میں نسل کشی کی جارہی ہے مزید یہ کہ غزہ کو انسانوں کیلئے ناقابل رہائش بنا دیا گیا ہے، خصوصا نقل مکانی کرکے جانے والوں کیلئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی جارحیت کا نتیجہ، ۹۰۲؍ خاندان مکمل طور پر ختم

 واضح رہے کہ حماس کے زیر انتظام خطے میں صحت کی انتظامیہ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک ۴۱۵۰۰؍ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ لبنان میں موجود ایران کی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس ہفتے اسرائیل نے لبنان پر بھی زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔حزب اللہ، حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کی علامت کے طور پر اسرائیل پر وقتاً فوقتاً راکٹ داغتا رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK