ہندوستان کے نیوکلیئر سائنسداں ڈاکٹر آرچدمبرم کا آج صبح ۸۸؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت ہند کیلئے سائنسی مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں اور پوکھرن میں نیوکلیئر ٹیسٹ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
EPAPER
Updated: January 04, 2025, 4:43 PM IST | New Delhi
ہندوستان کے نیوکلیئر سائنسداں ڈاکٹر آرچدمبرم کا آج صبح ۸۸؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت ہند کیلئے سائنسی مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں اور پوکھرن میں نیوکلیئر ٹیسٹ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ہندوستان کے نیوکلیائی سائنسداں ڈاکٹر آر چدمبرم کا آج صبح ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے ۱۹۷۴ء اور ۱۹۹۸ء میں ملک کے پوکھرن نیوکلیئر ٹیسٹ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے ہندوستان کے ایٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ بعد ازیں وہ حکومت ہند میں سائنسی مشیر بھی مقرر ہوئے تھے۔ حکومت ہند نے ہندوستان کو ’’نیوکلیائی ہتھیاروں‘‘ والا ملک بنانے میں ان کی شراکت داری کیلئے انہیں پدم وبھوشن تفویض کیا تھا۔ اپنے بیان میں ملک کے ڈپارٹمنٹ آف ایٹامک انرجی نے لکھا کہ ’’ڈاکٹر راج گوپال چدمبرم ماہر طبیعیات اور ملک کے منفرد سائنسداں تھے۔ ان کا آج (۴؍جنوری ۲۰۲۴ء) صبح ۳؍ بجکر ۲۰؍ منٹ پر انتقال ہوگیا۔ ہندوستان کی سائنسی صلاحیتوں میں ان کی شراکت داری اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ان کی قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کارڈف یونیورسٹی پر فلسطین حامی مظاہرین اور عملے کی جاسوسی کا الزام
آر چدمبرم ۲۰۰۱ء تا ۲۰۱۸ء حکومت ہند کیلئے سائنسی مشیر رہے تھے۔ انہوں نے ۱۹۹۰ء تا ۱۹۹۳ء ہندوستان کے بھابھا ایٹامک ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات پیش کی تھیں۔ وہ ایٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور حکومت ہند میں سیکریٹری بھی رہے تھے۔ انہوں نے بورڈ آف گورنر آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔ وہ آئی اے ای اے کمیشن کے رکن بھی تھے۔ ڈپارٹمنٹ آف ایٹامک انرجی کے سیکریٹری ڈاکٹر اجیت کمار موہانتے نے کہا کہ ’’ڈاکٹر چدمبرم سائنس اور ٹیکنالوجی کا اہم نام تھے اور ہندوستان میں نیوکلیئر ٹیسٹ میں ان کی شراکت نے ملک کی جوہری صلاحیت اور اسٹریٹجک خود انحصاری کو آگے بڑھایا تھا۔ ان کا انتقال سائنسی برادری اور قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘
Extremely saddened by the passing away of eminent scientist and Padma Vibhushan recipient, Dr. Rajagopala Chidambaram.
— Mallikarjun Kharge (@kharge) January 4, 2025
He served as the Principal Scientific Adviser to the Government of India for 16 long years and made key contributions to India`s Nuclear Programme, including… pic.twitter.com/KwW5xGRwTM
کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے کہا کہ ’’پدم وبھوشن یافتہ اور اہم سائنسداں آر چدمبرم کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے ۱۶؍ سال تک حکومت ہند کیلئے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں اور ملک کے نیوکلیئر پروگرام میں شراکت داری کی تھی جن میں تاریخی پوکھرن ایک اور پوکھرن ۲؍ نیوکلیئر ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔‘‘