• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اننت امبانی۔رادھیکا مرچنٹ کی شادی: بی کے سی میں ہوٹلوں کے کمروں کی قیمتیں آسمان پر

Updated: July 08, 2024, 10:11 PM IST | Mumbai

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے پیش نظر بی کے سی (باندرہ کرلا کمپلیکس، ممبئی) میں تمام ہوٹلوں کے کمروں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ہیں۔ ٹریول اینڈ ہوٹل ویب سائٹ کے مطابق بی کے سی کے ۲؍ فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک بھی کمرہ خالی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ۱۲؍ جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ان کی شادی کی تقریب جیو ورلڈ (بی کے سی) میں منعقد ہوگی۔

Anant Ambani and Radhika Merchant. Photo: INN
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ۔ تصویر: آئی این این

دی ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کی وجہ سے ہوٹل کے کمروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ہوٹلوں میں کمرے ملنا مشکل ہو گئے ہیں۔ ٹریول اینڈ ہوٹل ویب سائٹ کے مطابق ممبئی کے باندرہ کرلا کامپلیکس (بی کے سی) کے ۲؍ ہوٹل پوری طرح بک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: روس یوکرین جنگ: کیف میں بچوں کے اسپتال پر حملہ، درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے

بی کے سی کے ایک ہوٹل میں ۱۴؍ جولائی کو ایک رات کیلئے کمروں کی قیمت ۹۱؍ ہزار ۳۵۰؍ ہوگی جبکہ عام طور پر یہ قیمت ۱۳؍ ہزار ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی ۱۲؍ جولائی کو بے کے سی کے جیو ورلڈ میں ہوگی۔ تاہم، اب تک سرکاری طور پر یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ مہمان کہاں ٹھہریں گے۔بی کے سی اور قریبی علاقوں کے ہوٹلوں میں ہائی پروفائل شرکاء ٹھہریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: دبئی: معروف ہندوستانی تاجر ڈاکٹر رام بخشانی کا ۸۳؍ سال کی عمر میں انتقال

یاد رہے کہ ۵؍ جولائی کو شادی کی تقریب کے دوران جسٹسن بائبر نے پرفارم کیا تھا۔ اس شادی میں نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر اہم شخصیات شرکت کرنے والی ہیں۔ ۱۲؍ جولائی کو شادی کی تقریب ہوگی، ۱۳؍ جولائی کو ’’شبھ آشروار‘‘ کی تقریب ہوگی۔ تاہم، حتمی تقریب منگل اتسو ۱۴؍ جولائی کو متوقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK