• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

راہل گاندھی کا جموں کشمیر دورہ، احدوس ریستوراں کا مشہور پکوان وزوان کھایا

Updated: August 22, 2024, 3:58 PM IST | Sri Nagar

راہل گاندھی اور کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے جموں کشمیر کے ۲؍ روزہ دورے پر ہیں۔ راہل نے بدھ کی رات سری نگر کے احدوس ریستوراں کا مشہور پکوان وزوان کھایا اور لال چوک پر آئسکریم سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

Rahul Gandhi in a restaurant.  Photo: X
راہل گاندھی ایک ریستوراں میں۔ تصویر: ایکس

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی ، جو جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کے ۲؍ روزہ دورے پر ہیں، نے بدھ کی رات سری نگر کے مشہور احدوس ریستوراں کا مشہور پکوان ’وزوان‘کھایا۔

یہ بھی پڑھئے: اے آئی پروفیشنلز کی مانگ ۳؍ برسوں میں دُگنی ہو گی

انہوں نے سری نگر کے مشہور لال چوک سے آسکریم سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ سری نگر پہنچنے کے بعد مداحوں نے ملکار جن کھرگے اور راہل گاندھی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آج کانگریس کے دوونوں سینئر لیڈران پریس کانفرنس سے خطاب کرنے سے قبل سری نگر میں اہم میٹنگ منعقد کرنے والے تھے۔ وہ آج دوپہر کو مقامی پارٹی لیڈران سے ملاقات کرنے کیلئے جموں روانہ ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات سےقبل سیاسی سرگرمیوں میں ا ضافہ ہوا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں کانگریس کے اقتدار میں آنے کے امکانات ہیں۔ خیال رہے کہ یہ دونوں پارٹیاں انڈیا اتحاد میں شامل ہیں۔ اس درمیان بی جے پی نے اپنے لیڈ ر رام مادھوکو انتخابات سے قبل ریلی کیلئے سری نگر روانہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔ انتخابات ۱۸؍ ستمبر کو شروع ہوں گے جبکہ ۴؍ جون کو ووٹنگ متوقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK