• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تعطل ختم کرنے کیلئے راہل گاندھی کی اسپیکر سے ملاقات، پارٹی نے خط بھی لکھا

Updated: December 12, 2024, 9:52 PM IST | New Delhi

راہل نے کہا کہ ’’میں نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ میرے خلاف قابل اعتراض تبصروں کو کارروائی سے ہٹایا جائے ‘‘، حکومت کے رویے پر ناراضگی ظاہر کی۔

Rahul Gandhi talking to the media after meeting the Speaker. Notional: PTI
اسپیکر سے ملاقات کے بعدراہل گاندھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصوری: پی ٹی آئی

 پارلیمنٹ میں مودی حکومت کی ہٹ دھرمی اور مسلسل رخنہ اندازی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے جاری تعطل ختم کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے خود پہل کی اور پارٹی لیڈر اور  لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اس سلسلے میں اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی ۔  اس ملاقات کے دوران انہوں نے ایوان میں برسراقتدار طبقہ کے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔  انہوں نے اسپیکر سے ایوان میں بی جے پی اراکین کے ذریعہ اپنے خلاف  کئے گئے تبصروں کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی اسپیکر کے ساتھ میٹنگ کی اور  انہیںبتایا کہ ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ میرے خلاف قابل اعتراض تبصروں کو کارروائی سے ہٹایا جائے۔ اسپیکر نے کہا ہے کہ وہ اس پر غور کریں گے۔ وہ (بی جے پی ) ہر طرح کے  بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایوان کو ٹھیک ڈھنگ سے چلانے کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ کی ٹی ۲۰؍ سیریز میں برتری

راہل گاندھی نے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت بھی کی۔  انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران میرے خلاف بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں تاکہ وہ اڈانی کے  موضوع سےملک کا دھیان ہٹاسکیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔  راہل گاندھی کی ملاقات سے قبل کانگریس  پارٹی نے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر اپیل کی کہ بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کےراہل گاندھی کے خلاف کئے گئے نامناسب تبصروں کو پارلیمانی ریکارڈ سے حذف کیا جائے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے یہ خط لکھا اور واضح کیا کہ کانگریس پارٹی ہر ممکن تعاون کررہی ہے لیکن حکومتی اراکین ایوان کو نہیں چلنے دے رہے ہیں۔اب گیند اسپیکر کے پالے میں ہے۔ گوگوئی نے اپنے سابقہ خطوط کا بھی حوالہ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK