شیواجی مہاراج کی مورتی کا افتتاح کیا، مالون واقعہ کے حوالے سے بی جے پی پر شدید تنقیدیں۔
EPAPER
Updated: October 06, 2024, 9:39 AM IST | kolhapur
شیواجی مہاراج کی مورتی کا افتتاح کیا، مالون واقعہ کے حوالے سے بی جے پی پر شدید تنقیدیں۔
راہل گاندھی نےمراٹھا تاریخ میں کلیدی حیثیت کے حامل شہر کولہا پور میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی مورتی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت تنقید کی اور اس کی حکمت عملی اور نظریات کو ہدف تنقید بنایا۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی جے پی نے شیواجی مہاراج کی مورتی تو بنائی لیکن کچھ ہی دنوں میں وہ مورتی ٹوٹ کر گر گئی۔
یہ بھی پڑھئے: جینور فساد بی جے پی کی سازش اور پولیس کی تساہلی کا شاخسانہ: فیکٹ فائینڈنگ ٹیم
انہوں نے اس واقعے کو ایک علامتی پیغام قرار دیا اور کہا کہ شیواجی مہاراج کی مورتی بنانے کا مطلب صرف مجسمہ سازی نہیں ہے بلکہ ان کی سوچ اور نظریے کی حفاظت بھی ضروری ہے لیکن بی جے پی شیواجی مہاراشٹر کے نظریات کے خلاف کام کرتی ہے۔راہل گاندھی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بی جے پی کے لیڈر شیواجی مہاراج کی مورتی کے سامنے ہاتھ جوڑ کر احترام کا مظاہرہ تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر ان کی سوچ کے خلاف کام کرتے ہیں۔ راہل جنہوں نے اپنے ہاتھ میں آئین ہند پکڑا ہوا تھا ،کو لہراتے ہوئے بتایا کہ یہ کتاب وہ ہے جسے ہم شیواجی مہاراج کے نظریات کا عکس کہہ سکتے ہیں جس میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات بار بار اور واضح طور پر لکھی ہوئی ہے۔