• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیر ریلوے اشوینی ویشنو کا ایکس پوسٹ سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ

Updated: September 28, 2024, 9:01 PM IST | New Delhi

حال ہی میں ہندوستان کے وزیر برائے ریلوے اشوینی ویشنو نے ایکس پر ماچو پیچو جانے والی پیرو کی ٹرین کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وندے بھارت ٹرین ہے۔ ان کی اس غلطی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Ashwini Vishnu`s post. Photo: X
اشوینی ویشنو کی پوسٹ۔ تصویر: ایکس

حال ہی میں ہندوستان کے وزیر برائے ریلوے اشوینی ویشنو نے ایکس پر ماچو پیچو جانے والی پیرو کی ٹرین کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وندے بھارت ٹرین ہے۔ ان کی اس غلطی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صحافی محمد زبیر نے اپنے ایکس پوسٹ میں مزاحیہ طریقے سے پیرو میں وستا ڈوم ٹرین شروع کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی کا شکریہ۔‘‘دوسرے صارف نے اتنی بڑی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بدنام وزیر ریلوے نے یہ پوسٹ کیا ہے۔‘‘ایکس پر صارفین نے وزیر ریلوے کی اس پوسٹ پر کافی تنقیدیں کی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’مودی کی قیادت میں پاگلوں کی ایک فوج تو ویسے ہی بن گئی تھی لیکن اب نابینان افراد بھی ان کے گروپ میں شامل ہوگئے ہیں۔ٹرین کے انجن پر واضح طور پر ’’پیرو‘‘ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ پھر بھی انہوں نے لکھا ہے کہ یہ ٹرین ہندوستان کی ہے۔یہ واقعی شرمناک حرکت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: لبنان: حزب اللہ نے اپنے چیف حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی

اس پوسٹ پر اب بھی صارفین کی جانب سے کمینٹ کئے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ریل منسٹر کی جانب سے نیا ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے۔ ایسالگتا ہے کہ ہمارےوزیر حب الوطنی کے نئے درجے پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ بین الاقوامی برانڈ کی ٹرینوں کو ’’میک ان انڈیا‘‘کا برانڈ بتا رہے ہیں۔ کسے یہ معلوم ہے کہ ماچو پیچو وندے بھارت ٹرین کا آخری اسٹاپ ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK