• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رئیس شیخ کا محکمہ تعمیرات عامہ، ہائی وے اتھاریٹی اور اعلیٰ حکام کیساتھ ممبئی ناسک شاہراہ کا دورہ

Updated: August 03, 2024, 11:59 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی مشرق حلقہ کے رکن اسمبلی نے ٹریفک جام کوختم کرنے کیلئے ممبئی کی طرز پر’ وار روم‘ بنانے، مارشل کی تعیناتی اور ٹول وصولی پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

Member of Assembly Rais Shaikh and senior officers can be seen inspecting the dilapidated highway. Photo: INN
خستہ حال ہائی وے کا جائزہ لیتے ہوئے رکن اسمبلی رئیس شیخ اور اعلیٰ افسران دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

یہاں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے جمعہ کومحکمہ تعمیرات عامہ، نیشنل ہائی وے اتھاریٹی اور پولیس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ممبئی ناسک ہائی وے کا دورہ کیا۔ رکن اسمبلی نے کھارے گاؤں ٹول روڈ سے وڑپے تک شاہراہ کے گڑھوں اور ٹریفک جام کا معائنہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے کی ابتر حالت کو دیکھتے ہوئے پیر سے ٹول وصولی پر پابندی عائدکی جائے۔ نیز ٹریفک کی ڈرون سے نگرانی، ڈیش بورڈ کا قیام، مارشل کی تعیناتی اور ممبئی کی طرز پر وار روم بنانے کا مطالبہ کیا۔ 
 معلوم ہوکہ ممبئی ناسک نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے جمعرات کو منترالیہ میں میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں عوامی نمائندوں کے ساتھ افسران کے ذریعہ شاہراہ کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ میٹنگ میں اجیت پوار نے مشورہ دیا تھا کہ اگر ۱۰؍ دن کے اندر تعطل کاحل نہیں نکلا توافسران کو معطل کردیا جائے گا اور جانچ ہونے تک ٹول کی وصولی بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کا ترقی یافتہ ملک بننےکا خواب جلد پورا نہیں ہوگا

جس کے مطابق بھیونڈی مشرقی حلقہ کے رکن اسمبلی رئیس شیخ کے ساتھ ایم ایس آر ڈی سی کے ڈائریکٹر انیل کمار گائیکواڑ، نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے ریجنل آفیسر انشومن سریواستو، محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکریٹری سنجے دسپوتے، تھانے ہائی وے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوہر دہیکر، محکمہ تعمیرات عامہ کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سدھیر تامبے، ٹریفک کے ڈی سی پی وجے راٹھوڑ نے جمعہ کو ممبئی ناسک قومی شاہراہ کا معائنہ کیا۔ اس دوران رئیس شیخ نے کہا کہ ممبئی سے ناسک تک سڑک بری طرح خراب ہو چکی ہے۔ اسکے سبب ٹریفک جام ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا آئندہ ۱۰؍ دنوں میں خراب سڑکوں کو بہتر کیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK