Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

رامپور: مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے افطاری کے اعلان پر تنازع، امام سمیت ۹؍ گرفتار

Updated: March 06, 2025, 3:35 PM IST | Rampur

یوپی کے رام پور میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا۔ دیگر مذاہب کے لوگوں نے اس پر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے نئی روایت شروع کرنے پر امام سمیت ۹؍ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

Police have also removed a loudspeaker from the religious place. Photo: INN
پولیس نے مذہبی مقام سے لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دیا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

یوپی کے رام پور میں اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا۔ دیگر مذاہب کے لوگوں نے اس پر احتجاج کیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹانڈہ اور دیگر کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں طبقوں سے بات کر کے انہیں سمجھایا گیا جس کے بعد پولیس نے نئی روایت شروع کرنے پر امام سمیت ۹؍ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ تھانہ ٹانڈہ علاقے کی سید نگر چوکی کے گاؤں مانک پور بجاڑیہ میں ایک چھوٹی سی مسجد ہے جو تقریباً ۱۵؍ سے۲۰؍ سال پرانی ہے۔ اس مسجد میں گاؤں کے تقریباً۲۰؍ خاندان نماز ادا کرتے ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب مسجد سے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے افطاری کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے دوسری برادری کے لوگوں نے اسے ایک نئی روایت قرار دیتے ہوئے پولیس سے اس کی شکایت کی۔ اطلاع ملتے ہی۱۱۲؍ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: راجستھان کا اسکول الوداعی پروگرام کو اردوعنوان دینے پرمحکمہ تعلیم کی تحقیقات کی زد میں

پولیس نے دونوں طبقوں کے لوگوں کو سمجھایا لیکن دوسرے طبقہ کے لوگ اس نئی روایت سے ناراض تھے۔ تاہم، اس معاملے میں پولیس نے مسجد کے امام سمیت ۹؍افراد کو گرفتار کیا ہے اور مذہبی مقام سے لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دیا ہے اور ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اتل کمار شریواستو نے کہا کہ تھانہ ٹانڈہ کے گاؤں مان پور بجاریہ سے لاؤڈ سپیکر سے اعلان کرنے پر دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع ملی تھی۔ اس میں فوری کارروائی کی گئی اور ۹؍ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK