• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رنجیت سنگھ قتل معاملہ: پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے گرمیت رام رحیم سنگھ سمیت ۴؍ کو بری کیا

Updated: May 28, 2024, 2:15 PM IST | Haryana

رنجیت سنگھ قتل معاملے میں ڈیرہ سچا سودا کے چیف گرمیت رام رحیم سنگھ اور دیگر کی طرف سے دائرکردہ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے گرمیت سنگھ سمیت ۴؍ افراد کو بری کیا ہے۔ خیال رہے کہ ۲۰۲۱ء میں ہریانہ میں سی بی آئی کی عدالت نے انہیں مجرم قرار دیا تھا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Gurmeet Ram Rahim Singh. Photo: INN
گرمیت رام رحیم سنگھ۔ تصویر: آئی این این

پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ نے سابق ڈیرہ مینیجر رنجیت سنگھ کے قتل کے معاملے میں ڈیرہ سچا سودا کے چیف گرمیت رام رحیم سنگھ اور دیگر ۴؍ کو بری کیا ہے۔ عدالت میں جسٹس سریش ور ٹھاکراور للت باترہ کی بینچ نے رام رحیم اور دیگر، جنہیں۲۰۲۱ء میں ہریانہ کی پنچ کھلا میں سی بی آئی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا، سی بی آئی کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر سماعت کرتےہوئے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’۴؍جون کو متر منڈل، منتری منڈل اور میڈیا منڈل سب بدل جائیں گے‘‘

خیال رہے کہ مجرمین، اوتار گنھ، جسبیر سنگھ، سوبدیل سنگھ اور کرشن لال کو سنگھ کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رام رحیم عصمت دری کے معاملے میں مجرم قرار دیئے جانے اور قتل کی کوشش کی سازش میں ملوث ہونے کی وجہ سے اب بھی جیل ہی میں رہیں گے۔ عدالت کے اور قتل کی کوشش کی سازش کرنے کے معاملے میں مجرم قرار دیئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK