• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریلائنس کا کیمپا کولا کولڈ ڈرنکس مارکیٹ میں واپسی کیلئے تیار

Updated: May 01, 2024, 1:00 PM IST | Agency | New Delhi

اس برانڈ کو ریلائنس نے ۲۰۲۲ء میں خریدا تھا ، اب ملک کی پیاس بجھانے کیلئے اسے نئے سرے سے لانچ کیاجارہا ہے۔

Campa Cola is all set to take on Pepsi and Coca-Cola. Photo: INN
کیمپا کولا پیپسی اورکوکا کولا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ تصویر : آئی این این

گرمیوں کا موسم شروع ہوتے ہی کولڈ ڈرنکس کا بازار زور پکڑنے لگا ہے۔ ہندوستانی کولڈ ڈرنکس کی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے، کیمپا کولا نے ’ نئے انڈیا کا اپنا ٹھنڈا‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے۔ مہم کے ذریعے، کیمپا کولا کولڈ ڈرنک مارکیٹ کی بڑی کمپنیوں کوکا کولا اور پیپسی سے مقابلہ کرے گی۔ کیمپا کولا برانڈ ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ سے وابستہ ہے۔ 
 مہم کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے، ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ کے سی او او کیتن مودی نے کہا’’یہ مہم ہندوستانیوں کو سستی قیمتوں پر عالمی معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کیلئے ہمارے سفر کا پہلا قدم ہے۔ اس مہم کو ہندوستانی عوام کی خواہشات کے جشن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ مہم کے ساتھ ساتھ کولڈ ڈرنک مارکیٹ میں آر سی پی ایل اپنی سپلائی چین کو بھی مضبوطی دے رہا ہے۔ ڈسٹری بیوشن کو بڑھانے اور آپریشن کو باقاعدہ اور کارگر بنانےکی سمت میں بھی کام چل رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اعتراف

مشہور مصنف پرسون جوشی کے پیش کردہ تصور کی بنیاد پر شروع کی گئی یہ مہم بیک وقت ٹی وی، ڈیجیٹل، آؤٹ ڈور اور پرنٹ میڈیا پر شروع کی جا رہی ہے۔ لانچ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، پرسون جوشی نے کہا کہ’’اس نئی تخلیق کے ساتھ، برانڈ کیمپا ایک نئے ابھرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہتا ہے جو نئے افق کو تلاش کرنے کیلئے پُر اعتماد اور بے چین ہے۔ اس نئے بھارت میں ایک پیاس ہے جسے بجھانے کیلئے کچھ خاص چاہئے۔ اس کمپین فلم کے پروڈیوسر ارون گوپالن اور گلوکار موسیقارشنکر مہا دیون ہے۔ واضح رہےکہ کیمپا کولا۱۹۷۰ء اور ۱۹۸۰ء کی دہائیوں میں کافی مقبول ہوا تھا۔ اس برانڈ کوریلائنس نے ۲۰۲۲ء میں ۲۲؍کروڑ روپےمیں خریدا تھا۔ اب اسے نئے سرے سے لانچ کیاجارہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK