• Thu, 24 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریزرو بینک آف انڈیا ۹؍ویں مرتبہ ریپوریٹ میں تبدیلی نہیں کرے گا

Updated: August 06, 2024, 1:33 PM IST | Agency | Mumbai

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ۶؍ رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اپنے مسلسل ۹؍ ویں پالیسی جائزے میں شرح سودکو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

RBI Governor Shaktikanta Das. Photo: INN
آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس۔ تصویر : آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی ۶؍ رکنی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اپنے مسلسل ۹؍ ویں پالیسی جائزے میں شرح سودکو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ ایک سروے میں ۱۰؍ شرکاء نے ایسی رائے کا اظہار کیا ہے۔ آر بی آئی ۸؍ اگست کو پالیسی پر نظرثانی کے فیصلے کا اعلان کرے گا۔ مئی ۲۰۲۲ءاور فروری ۲۰۲۳ء کے درمیان ریپو ریٹ کو۲۵۰؍ بیسس پوائنٹس سے ۶ء۵؍ فیصد تک بڑھانے کے بعد ایم پی سی نے گزشتہ ۸؍ پالیسی جائزہ میٹنگ میں ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شیئر بازار لہولہان، سرمایہ کاروں کو ۵ء۱۵؍لاکھ کروڑکا نقصان

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کی چیف اکانومسٹ گورا سین گپتا نے کہاکہ پالیسی کا موقف خوراک کی افراط زر کے خطرات کے حوالے سے محتاط رہے گا۔ موسم گرما کے دوران گرمی کی لہروں اور جون میں مانسون کی سست روی کی وجہ سے خوراک کی افراط زر اوپر کی طرف دباؤ میں رہتی ہے۔ روزمرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بتاتی ہیں کہ جولائی میں خردہ قیمتیں بلند رہیں اور خراب ہونے والی مصنوعات جیسے سبزیوں کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ جون میں کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی خردہ افراط زر۵ء۰۸؍ فیصد تھی لیکن خوراک کی مہنگائی ۹ء۳۶؍ فیصد رہی۔ آر بی آئی نے رواں مالی سال کیلئے خردہ افراط زر ۵ء۵؍ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK