• Thu, 27 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

باز آبادکاری: گھروں کے رجسٹریشن میں بیوی کا نام لازمی

Updated: February 26, 2025, 12:49 PM IST | Shahab Ansari | Mumabi

ایس آر اے نے خواتین میں صنفی مساوات کے فروغ اور انہیں مالی تحفظ دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 ’سلم ری ہیبیلیٹیشن اتھاریٹی‘ نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میں جھوپڑوں کی بازآبادکاری سے ملنے والے مکان کے رجسٹریشن میں شوہر کے ساتھ بیوی کا نام بھی مالک کے طور پر شامل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ایس آر اے سربراہ کے مطابق جھوپڑپٹیوں میں رہنے والی خواتین کیلئے صنفی مساوات کو فروغ دینے، مساوی حقوق اور ان کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔  ایس آر اے نے سرکیولر نمبر ۲۲۲؍ میں ایس آر اے کے تحت جھوپڑوں کی بازآباد کاری کی اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ایس آر اے کے تحت اب جن جھوپڑوں کی جگہ نئے مکان دیئے جائیں گے ان کے رجسٹریشن میں شوہر اور بیوی دونوں کا نام شامل کرنا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: منترالیہ میں کسان کی خودکشی کی کوشش، ساتویں منزلہ سے حفاظتی جال پرگرا

سرکاری ایجنسی کے مطابق اس سرکیولر کے بنیادی مقاصد میں جائیداد کے مشترکہ رجسٹریشن کو لازمی قرار دینا، خواتین کو قانونی حقوق فراہم کرنا اور ازدواجی تنازعہ یا شوہر کی موت کی صورت میں انہیں تحفظ فراہم کرنا شامل ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد ملکیت میں اپنا حق حاصل کرنے کیلئے بیوائوں کو بہت سی قانونی دشواریوںکا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر پہلے ہی ان دونوں کا نام ملکیت کے دستاویز پر موجود ہوگا تو خواتین کو اس طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔
 اس سلسلے میں سلم ری ہیبیلیٹیشن اتھاریٹی  کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر مہندر کلیانکر نے کہا کہ ’’یہ اقدام خواتین کی املاک کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ملکیت میں مشترکہ حق ملنے سے انہیں قانونی شناخت اور تحفظ ملے گا۔‘‘ اس تعلق سے حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ جھوپڑوں کی بازآباد کاری کے تحت تعمیر کئے گئے فلیٹ کو ان کے مالکان کو دیتے وقت اس بات کو یقینی بنائیںکہ ان کے ’الاٹمنٹ لیٹر‘ پر دونوں کے نام درج ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK