• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایران ٹورزم کا ہندوستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ۳؍شہروں میں روڈ شو

Updated: September 14, 2024, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

ایران کے نائب وزیر سیاحت علی اصغر شلابافیان نے کہا :ہم ایران کی خوبصورتی اور تاریخی دولت کو ہندوستانی بازار میں پیش کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔

Photo of Iran Tourism Roadshow held in Mumbai. Photo: INN
ممبئی میں منعقدہ ایران ٹورزم کے روڈ شو کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

: – ایران ٹورزم بورڈ ہندوستان میں اپنے تین شہروں کے کامیاب روڈ شو کے بعد بہت خوش ہے، جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے امیر ثقافتی ورثے اور متنوع سفری تجربات کو فروغ دینا ہے۔ روڈ شو۱۰؍ ستمبر کو ممبئی میں شروع ہوا، ۱۲؍ ستمبر کو حیدرآباد میں جاری رہا اور جمعہ کو نئی دہلی میں اختتام کو پہنچا۔ 
  اس تقریب کا مقصد ایران کی سیاحت کی صلاحیت کو اجاگر کرنا۔ اس روڈ شو کا بنیادی مقصد ہندوستان اور ایران کے درمیان مضبوط سیاحتی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ ہندوستانی ٹریول ایجنٹس اور سیاحت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ براہ راست میٹنگ، ایران ٹورزم بورڈ نے مضبوط کاروباری تعلقات استوار کرنے اور ایران کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھئے:اگست میں ریٹیل مہنگائی میں اضافہ

اس اقدام میں ۱۱؍ ایرانی ہوٹل مالکان اور ٹریول ایجنٹ شامل تھے جنہوں نے کاروباری مواقع تلاش کئے اور اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کو مختلف قسم کے سیاحتی پیکیج پیش کئے۔ ایران کے نائب وزیر سیاحت علی اصغر شلابافیان حسین آبادی نے تبصرہ کیاکہ ’’ہم ایران کی خوبصورتی اور تاریخی دولت کو ہندوستانی بازار میں پیش کرنے پر بہت پرجوش ہیں۔ اس روڈ شو نے ایران کی ثقافتی تاریخ کو شیئر کرنے کیلئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جس میں ہمارے تاریخی نشانات اور مشہور مہمان نوازی بھی شامل ہے۔ ہم ہندوستانی ٹریول ایجنٹس کے ساتھ اپنی شراکت کو مزید گہرا کرنے اور مزید ہندوستانی مسافروں کو ایران کے عجائبات دریافت کرنے کی ترغیب دینے کے منتظر ہیں۔ ‘‘ خیال رہے کہ جمعرات کو حیدرآباد میں ایران کے قونصلیٹ جنرل نے ایران کے نائب وزیر سیاحت علی اصغر شلابافیان کی موجودگی میں حیدرآباد میں ایرانی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے روڈ شو کا آغاز کیا۔ 
 ہندوستان ایران کیلئے بین الاقوامی سیاحوں کا ایک اہم ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔ ۲۰۲۳ء میں ایران نے تقریباً۵۸۶۸۴۲۱؍ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جس میں ہندوستانی سیاح اس تعداد کا ایک قابل ذکر حصہ تھے۔ ہندوستانی سیاحوں کی تعداد ۵۸؍ہزار سے تجاوز کرگئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں ۳۱؍ فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK