• Wed, 08 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سونے کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر، رولیکس کی گھڑیاں مزید مہنگی

Updated: January 04, 2025, 6:27 PM IST | Inquilab News Network | Bern

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے مد نظر رولیکس نے اپنی گھڑیوں کی قیمت میں بھی اضافہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر سال کی طرح کمپنی نے جنوری میں اپنی گھڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، لیکن امسال یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

Rolex watch. Photo: INN
رولیکس گھڑی۔ تصویر: آئی این این

دنیا کے اعلیٰ اور امیر ترین طبقہ میں مشہور گھڑی ساز کمپنی رولیکس نے اپنی گھڑیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔بلومبرگ نے رولیکس کی فرانسیسی ویب سائٹ سے گھڑی کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سوئس گھڑی ساز کمپنی نے یکم جنوری کو سونے سے بنے کچھ ماڈلز کی قیمتوں میں ۸؍ فیصد تک اضافہ کیا۔۲۰۲۴ء میں سونے کی قیمتوں میں ۳۰؍ فیصد تک اضافہ درج کیا گیا۔رولیکس نے جن ماڈل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے وہ ۴۰؍ ملی میٹریلو گولڈ ڈے ڈیٹ ہے جس کی سابقہ قیمت (۴۱۰۰۰؍ یورو )ہندوستانی کرنسی میں تقریباً ۳۶؍ لاکھ ۳۶؍ ہزار ۷؍ سو روپئے تھی، جو اب (۴۴۲۰۰؍ یورو )تقریباً  ۳۹؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار ۵؍ سو ۴۰؍ روپئے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ یلو گولڈ جی ایم ٹی ماسٹر دوم جس کی سابقہ قیمت (۴۱۳۰۰؍ یورو ) تقریباً  ۳۶؍ لاکھ ۶۳؍ ہزار، ۳؍ سو ۱۰؍ تھی اب (۴۴۶۰۰؍ یورو ) ۳۹؍ لاکھ ، ۵۶؍ ہزار، ۲۰؍ روپئے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایپل کا سیری کو خفیہ طور پر فعال کرنے پر ۹۵؍ ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر اتفاق

واضح رہے کہ رولیکس کمپنی اپنی گھڑیوں کی قیمتوں میں ہر سال ماہ جنوری میں اضافہ کرتی ہے۔ لیکن امسال یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔رولیکس کی گھڑیوں کی شروعاتی قیمت ۶؍ لاکھ ۱۲؍ ہزار سے لیکر کروڑوں تک ہوتی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی مانگ میں اضافےکے سبب اس کی قیمت میں اضافہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے حالات میں سونا مستحکم اثاثے کی طور پر دیکھا جا تا ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق ۲۰۲۴ء میں ترکی چین ، ہندوستان، اور چین کے کرکزی بینکوں نے پہلی ششماہی میں ۴۸۳؍ ٹن سونا خریدا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK