Inquilab Logo Happiest Places to Work

روم: ٹیسلا کے شو روم میں آتشزنی، مسک نے اسے دہشت گردی قراردیا

Updated: April 01, 2025, 10:01 PM IST | Rome

ایلون مسک کی روم میں واقع ٹیسلا اسٹور میں پیر کو لگنے والی آگ سے۱۷؍ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسک نے اسے ’’دہشت گردی‘‘ کا عمل قرار دیا۔ آگ کی ڈرون تصاویر میں پارکنگ میں جلی ہوئی گاڑیاں دکھائی دیں، جہاں دو قطاریں ایک دوسرے کے سامنے تھیں جبکہ تیسری قطار کچھ دور تھی۔

Tesla owner Elon Musk. Photo: INN
ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ۔ تصویر: آئی این این

ایلون مسک کے اٹلی کی راجدھانی روم میں واقع ٹیسلا اسٹور میں پیر کو لگنے والی آگ سے۱۷؍ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسک نے اسے ’’دہشت گردی‘‘ کا عمل قرار دیا۔ آگ کی ڈرون تصاویر میں پارکنگ میں جلی ہوئی گاڑیاں دکھائی دیں، جہاں دو قطاریں ایک دوسرے کے سامنے تھیں جبکہ تیسری قطار کچھ دور تھی۔ مسک کے دائیں بازو کے نظریات کی وجہ سے کئی ممالک میں ان کی ٹیسلا گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔تاہم اٹلی کی خصوصی پولیس فورس ڈیگوس نے ابھی تک یہ طے نہیں کیا ہے کہ کیا کارکنوں نے پیر کی صبح روم کے مشرقی کنارے پر واقع ٹیسلا ڈیلرشپ میں آگ لگائی تھی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں، لیکن ڈیلرشپ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ایلون مسک کے حکومتی کردار کے خلاف ٹیسلا شو روم کے باہر احتجاج

اٹلی کے نائب وزیر اعظم میٹیو سالوینی، جو دائیں بازو کی لیگ پارٹی کے لیڈر ہیں، نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے مسک کی حمایت کی اور اسے ٹیسلا کے خلاف ’’ غیر معقول نفرت ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نفرت کا یہ دور ختم ہونا چاہیے۔ سالوینی نے کہا، کہ ’’میں ایلون مسک اور تمام کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں جنہیں دھمکیاں دی گئیں اور حملے کیے گئے۔‘‘ واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو سویڈن میں بھی دو ٹیسلا اسٹور اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ متعدد میڈیا رپورٹ کے مطابق، مالمو میں ایک ٹیسلا اسٹور پر نارنجی پینٹ چھڑکا گیا۔ سویڈش پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے، اورمقامی میڈیا آؤٹ لیٹس، بشمول پبلک براڈکاسٹر ایس وی ٹی، کی رپورٹ کے مطابق وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK