روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ روس اور یوکرین جنگ کے دوران دونوں فریقوں نے ۱۰۳؍ جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا۔ اس عمل میں متحدہ عرب امارات نے اہم ثالثی کا کردار ادا کیا۔
EPAPER
Updated: September 14, 2024, 10:13 PM IST | Kremlin
روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ روس اور یوکرین جنگ کے دوران دونوں فریقوں نے ۱۰۳؍ جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا۔ اس عمل میں متحدہ عرب امارات نے اہم ثالثی کا کردار ادا کیا۔
روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ روس اور یوکرین جنگ کے دوران دونوں فریقوں نے ۱۰۳؍ جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا۔ امسال جاری رہنے والے بات چیت کے ادوار کے بعد روس کے کرسک علاقے جہاں یوکرین کا قبضہ ہے قید کئے گئے ۱۰۳؍ روسی فوجیوں کو رہا کیا گیا ، بدلے میں یوکرین کی مسلح فوج کے ۱۰۳؍ جنگی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی۔حیرت انگیز طور پر یوکرین نے گزشتہ مہینے روس کے کرسک علاقے میں فوج کشی کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کئی بستیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بیداری رنگ لائی ، تین کروڑای میل روانہ
وزارت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس گفت و شنید کے ذریعے متحدہ عرب امارات نے روسی فوجیوں کی واپسی میں اہم ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ رہا کئے گئے تمام روسی فوجی فی الحال پڑوسی ملک بیلا روس میں ہیں،جہاں سے انہیں روس روانہ کیا جائےگا،جہاں پہنچ کر انہیں علاج کیلئے طبی اداروں میں داخل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: پوپ فرانسس نے غزہ کے اسکولوں پر اسرائیلی حملوں کو ’’بدترین‘‘ قرار دیا
واضح رہے کہ فروری ۲۰۲۲ء جنگ کے آغاز سے اب تک روس اور یوکرین نے ۶۰؍ مرتبہ قیدیوں کے تبادلے کئے ہیں۔ حالیہ تبادلہ سے قبل اگست ۲۴ء میں ترکی کی ثالثی میں ترکی کی ہی سر زمین پر ۱۱۵؍ جنگی قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آیا تھا۔