ہندوستانیوزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز کہا کہ یہ واضح ہے کہ امریکہ کی نئی ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ترجیح دینے کی خواہشمند ہے۔ساتھی ہی غیر دستاویزی تارکین وطن کی جائز واپسی کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 9:56 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
ہندوستانیوزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز کہا کہ یہ واضح ہے کہ امریکہ کی نئی ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو ترجیح دینے کی خواہشمند ہے۔ساتھی ہی غیر دستاویزی تارکین وطن کی جائز واپسی کیلئے تعاون کا یقین دلایا۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں امریکی حکومت کے عہدیداروں بشمول سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ’’ یہ بالکل واضح تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ افتتاحی تقریب میں ہی ہندوستان کی موجودگی کی خواہشمند تھی۔ وہ واضح طور پر دو طرفہ تعلقات کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ نئی انتظامیہ ٹرمپ کے پہلے صدارتی دورکی طرز پرتعلقات قائم کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے میں ناکامی پر سپریم کورٹ نے آسام حکومت پر تنقید کی
جے شنکر نے بتایا کہ انہوں نے روبیو کے سامنے جو خدشات ظاہر کئے ہیں ان میں سے ایک ہندوستانی شہریوں کیلئے ویزے کے عمل میں تاخیر بھی ہے۔ یہ،کاروبار، سفر اور سیاحت کے ساتھ لوگوں کے درمیان تعلقات کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری آف اسٹیٹ نے ان کے خدشات کو نوٹ کیا ہے۔ جب جے شنکر سے امریکہ میں موجود ۱۸؍ ہزار غیر قانونی تارکین وطن کے تعلق سے سوال کیا گیا تو جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ملک بدری کے اہل افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور ایسے افراد کی صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ان تارکین وطن میں غیر دستاویزی اور میعاد سے زائد قیام کرنے والے افراد دونوں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستانی ہنراور ہندوستانی مہارتوں کو عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں۔ ساتھ ہی، ہم غیر قانونی نقل و حرکت اور غیر قانونی نقل مکانی کے بھی سخت مخالف ہیں۔‘‘ تاہم روبیو نے منگل کو ملاقات کے دوران جے شنکر کو بتایا کہ امریکہ اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے اور غیر قانونی نقل مکانی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کیلئے ہندوستان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے۔