سیف علی خان پر ان کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد کو اتوار کو باندرہ ہالی ڈے کورٹ نے پانچ روزہ پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ملزم شریف اسلام کو پولیس نے تھانے سے سنیچر کی شب گرفتار کیا تھا۔
EPAPER
Updated: January 19, 2025, 4:22 PM IST | Mumbai
سیف علی خان پر ان کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد کو اتوار کو باندرہ ہالی ڈے کورٹ نے پانچ روزہ پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ملزم شریف اسلام کو پولیس نے تھانے سے سنیچر کی شب گرفتار کیا تھا۔
اداکار سیف علی خان پر ان کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد کو اتوار کو باندرہ ہالی ڈے کورٹ نے پانچ روزہ پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ملزم شریف اسلام کو پولیس نے تھانے سے سنیچر کی شب گرفتار کیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس دکشت گیڑام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم بنگلہ دیشی باشندہ ہے اور اس نے اپنی شہریت چھپانے کیلئے اپنی شناخت بدلی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم گزشتہ تین برسوں سے ممبئی میں مقیم ہے اور اس نے اپنا نام وشنو داس رکھا ہوا تھا۔ نیزوہ مختلف گھریلو خادموں کی ایجنسی کے معرفت مختلف جگہوں پر ڈیوٹی کر چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیس اور کرائم برانچ کے افسران فی الوقت ملزم سے تفتیش کر رہی ہے لیکن ابتدائی تفتیش سے یہ پتہ چلا ہے کہ جرم کا مقصد صرف رہزنی تھا۔
یہ بھی پڑھئے: وزیر اعظم مودی نے۵۰؍ ہزار سے زائد دیہاتوں میں ۶۵؍ لاکھ پراپرٹی کارڈ تقسیم کئے
واضح رہے کہ سیف علی خان پر۱۵؍ اور۱۶؍ جنوری کی درمیانی شب باندرہ میں واقع ان کے گھر کے اندر چاقو سے وار کیا گیا تھا۔ حملہ آور نے اداکار پر چھ بار وار کیا تھا۔ قبل ازیں پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا لیکن جلد ہی پتہ چلا کہ وہ حملہ آور نہیں تھا۔