• Sat, 01 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیف علی خان معاملہ: سوشل میڈیا انفلوئنسر فیضان انصاری نے آکاش کنوجیا کی مدد کی

Updated: February 01, 2025, 7:59 PM IST | Mumbai

سوشل میڈیا انفلوئنسر فیضان انصاری نے سیف علی خان کے کیس میں غلطی سے حراست میں لئے جانے والے آکاش کنوجیا کو ۱۱؍ہزار روپے کی مدد فراہم کی اور ان کی شادی کا خرچ اٹھانے کا عہد کیا ہے۔ یادرہے کہ ۱۸؍ جنوری کو ممبئی پولیس کے ذریعے ’’غلطی سے‘‘ حراست میں لئے جانے کےبعد آکاش کنوجیا اپنی ملازمت اور شادی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

Akash Kanojia with Faizan Ansari. Photo: INN
آکاش کنوجیا فیضان انصاری کے ساتھ۔ تصویر:آئی این این

ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے سیف علی خان کے کیس میں غلطی سے حراست میں لئے جانے والے ۳۱؍ سالہ ڈرائیور آکاش کنوجیا کی مدد کی جنہوں نے کہا تھا کہ ’’ممبئی پولیس کے ذریعے غلطی سے حراست میں لئے جانے کی وجہ سے میری زندگی تباہ ہوگئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ : کھنڈرات کے درمیان چوہے، کتے اور بوسیدہ کپڑے

یاد رہے کہ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے ۱۸؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو آکاش کنوجیاکو سیف علی خان کے معاملے میں شبہ میں گرفتار کیا تھا لیکن بعد میں بنگلہ دیشی مشکوک شخص کو حراست میں لئے جانے کے بعدانہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر فیضان انصاری نے آکاش کنوجیا کو ۱۱؍ہزار کی مدد فراہم کی ہے اور ان کے شادی کے اخراجات پورے کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ آکاش کنوجیا نے ممبئی پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانےاور پھر چھوڑ دینے کے بعد کہا تھا کہ ’’ممبئی پولیس کی ایک غلطی نے میری زندگی تباہ کر دی ہے۔‘‘ ممبئی پولیس کے ذریعے حراست میں لئے جانے کےبعد آکاش کنوجا اپنی ملازمت اور شادی کی پیشکش سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK