• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیاسی حریف کے شکار کیلئے یونس عدلیہ کو بطور ہتھیاراستعمال کر رہے: ساجیب وازید

Updated: December 26, 2024, 2:01 PM IST | Inquilab News Network | Dhaka

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے ساجیب وازید نے دعویٰ کیا کہ محمد یونس حکومت اپنے سیاسی حریف کا شکار کرنے کیلئے عدلیہ کو بطور ہتھیار استعمال کر ہی ہے۔ساجیب کا یہ بیان بنگلہ دیش کی جانب سے ہندوستان کو حسینہ کی حوالگی کا سفارتی مکتوب بھیجنے کے دو دن بعد آیا۔

Sheikh Hasina (right) Sajeeb Wazed (left) Photo: INN
شیخ حسینہ (دائیں) ساجیب وازید ( بائیں) تصویر: آئی این این

بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے ساجیب وازید نے بنگلہ دیش کی محمد یونس حکومت پرالزام عائد کیا کہ وہ عوامی لیگ کی قیادت کے خلاف عدلیہ کو ہتھیار کے طور پراستعمال کررہی ہے۔ وازید کی ایکس پر یہ پوسٹ بنگلہ دیش کی جانب سے شیخ حسینہ کی حوالگی کے مطالبے کے دو دن بعد آئی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج کے نتیجے میں حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد شیخ حسینہ فرار ہو کر ہندوستان آگئی تھیں۔ بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے حسینہ واجد اور کئی سابق کابینہ وزراء، مشیروں اور فوجی اور سول حکام کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کیلئے  گرفتاری وارنٹ جاری کیے ہیں۔ساجیب جو ایک آئی ٹی کاروباری ہیں، امریکہ میں مقیم ہیں اور حسینہ حکومت میں آئی سی ٹی کے مشیر رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: عمران خان کا پاکستانی حکومت سے مذاکرات سے قبل پارٹی ممبران سے ملاقات کا مطالبہ

 ایک طویل پوسٹ میں وازید نے لکھا کہ’’ کنگارو عدالت کے ذریعے حوالگی کا مطالبہ ایسے وقت میں آتا ہے جب سیکڑوں لیڈروں کو ماورائے عدالت قتل کردیاجارہا ہے، ان پر اشتعال انگیزی کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ہزاروں افراد کو غیر قانونی طور پر قید کیا جا رہا ہے، اور لوٹ مار، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کی جارہی ہیں۔‘‘واضح رہے کہ پیر کو ہندوستان نے بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی جانب سے سفارتی مواصلات موصول ہونے کی تصدیق کی، لیکن اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔جبکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حوالگی کا معاہدہ ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ توحید حسن نے کہا کہ ڈھاکہ چاہتا ہے کہ حسینہ عدالتی عمل کا سامنا کریں۔ 
وازید نے الزام لگا یا کہ یونس کےذریعے مقررکردہ ٹرائبونل چیف تاج الاسلام نے دانستہ طور پر حسینہ کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔ اور مضحکہ خیز مقدمے قائم کئے، اور میڈیا کے ذریعے الزامات کو جھوٹا ثابت کئے جانے کے بعد اب سفارتی طور پر حوالگی کی درخواست دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK