• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی کے دونوں اسمبلی حلقوں پر سماج وادی پارٹی کا دعویٰ !

Updated: August 12, 2024, 11:24 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں سماج وادی پارٹی نے انڈیا اتحاد سے ۱۲؍سیٹوں کا مطالبہ کرتے ہوئے صنعتی شہر کے دونوں اسمبلی حلقوں پراپنا دعویٰ پیش کرکے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Abu Asim Azmi inaugurating the party office in Bhiwandi. Photo: INN
ابو عاصم اعظمی بھیونڈی میں پارٹی آفس کا افتتاح کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

یہاں سماج وادی پارٹی نے انڈیا اتحاد سے ۱۲؍سیٹوں کا مطالبہ کرتے ہوئے صنعتی شہر کے دونوں اسمبلی حلقوں پراپنا دعویٰ پیش کرکے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ان کی پارٹی واحد پارٹی ہے جو شہر کی دونوں اسمبلی سیٹوں پر کامیابی کا پرچم بلند کرسکتی ہے۔ انہوں نے زور دےکرکہاکہ وہ نہ توانڈیا اتحادکا ساتھ چھوڑیں گے اورنہ ہی دونوں سیٹوں پر اپنا دعویٰ ترک کریں گے۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ وہ اپنے اتحادی جماعتوں کو حلف نامہ لکھ کر دے سکتے ہیں کہ مشرق اور مغرب دونوں حلقوں میں سماج وادی پارٹی ہی فرقہ پرست پارٹیوں کو خاک چٹا سکتی ہے۔ انہوں نے امیدواروں کے تعلق سے سبھی طرح کی قیاس آرائیوں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ مغربی حلقہ سے ریاض اعظمی اور مشرقی حلقہ سے رئیس شیخ پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’قادیانیوں کے گمراہ کن پروپیگنڈے سے نوجوانوں کو آگاہ کرانا ضروری ‘

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے تعلق سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن اسمبلی انتخابات کیلئے سیٹوں کو لے کر’انڈیا‘ میں شامل سیاسی پارٹیوں کے درمیان زبردست رسہ کشی جاری ہے۔ اس درمیان سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے ریاست کی ۱۲؍ سیٹوں پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے جس میں بھیونڈی مشرق اور مغرب کی دونوں سیٹیں شامل ہیں۔ ابوعاصم نے یاد دلا یا کہ بغیر کسی اتحاد کے۲۰۰۹ء میں سماج وادی پارٹی بھیونڈی کی دونوں اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے نیزاس وقت بھیونڈی میونسپل کارپوریشن میں سماج وادی پارٹی کے ۱۷؍ کارپوریٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔ فی الحال شہر اور ملک کی فضا سماج وادی پارٹی کے حق میں ہے۔ اس لئےبھیونڈی کی دونوں اسمبلی سیٹوں پر ان کے امیدوار انتخابی میدان میں ہوں گے۔ 
 مغربی حلقہ سے اُمیدوار کااعلان
 ابوعاصم اعظمی نے بھیونڈی مغربی اسمبلی حلقہ میں کھاڑی پار رسول آباد میں پارٹی دفترکی افتتاحی تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےاعلان کیا کہ سماج وادی پارٹی کے سابق مقامی صدر اور ریاستی سیکریٹری ریاض اعظمی بھیونڈی مغرب سے پارٹی کے اُمیدوار ہوں گے۔ ریاض اعظمی گزشتہ کئی برس سے ویسٹ اسمبلی حلقہ میں سرگرم ہیں وہ عوامی مسائل کے حل کے تعلق سے کافی سنجیدہ ہیں، ساتھ ہی شہریوں کو سرکاری دستاویزات کی فراہمی اور موبائل کلینک سمیت پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کارکنان کی ایک بڑی اور مضبوط ٹیم تیار کرلی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK