• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چیتا کیمپ سب وے کو درست کیا جائے: رکن اسمبلی ثناء ملک

Updated: December 20, 2024, 5:05 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

رکن اسمبلی ثنا نواب ملک نے چیتا کیمپ اور مہاراشٹر نگر کی جانب جانے والے خستہ حال سب وے کا معاملہ جمعرات کو ناگپور میں اسمبلی میں اٹھایا۔

Congress MLA Sana Nawab Malik. Photo: X
رکن اسمبلی ثنا نواب ملک۔ تصویر: ایکس

رکن اسمبلی ثنا نواب ملک نے چیتا کیمپ اور مہاراشٹر نگر کی جانب جانے والے خستہ حال سب وے کا معاملہ جمعرات کو ناگپور میں  اسمبلی میں اٹھایا اور ان علاقوں کو  مین روڈ سے جوڑنے والے فلائی اوور کا کام جو ریلوے کی این او سی  نہ ملنے کی وجہ سے رکا ہوا ہے اسے جلد سے جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔ثنا ملک نے تحریک التوا کے نوٹس کے ذریعے  بتایا کہ ان کے اسمبلی حلقے انوشکتی نگر میں واقع چیتا کیمپ اور مہاراشٹر نگر میں تقریباً ایک لاکھ شہری آبادہیں، ان کی آمد و رفت کیلئے ایک سب وے ہے جس کی حالت

یہ بھی پڑھئے: گیٹ وے حادثہ :عارف محمد۳۵؍ مسافروں کیلئے مسیحا ثابت ہوئے

بہت خراب ہےاور بارش میں یہاں سے گزرنا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر نگر کے قریب میٹرو کار شیڈ کا بھی کام جاری ہے اسکے علاوہ وہاں ایک جیل کیلئےجگہ مختص ہے۔مستقبل میں اگر یہ دونوں پروجیکٹ مکمل ہو جاتے ہیں تو وہاں جانے کیلئے راستہ کا بڑا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK