• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنجے ملہوترا نے آئی آئی ٹی کانپور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے

Updated: December 10, 2024, 11:22 AM IST | Agency | New Delhi

مرکزی حکومت نے سنجے ملہوترا کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔ وہ۱۱؍ دسمبر۲۰۲۴ء سے اس عہدے پر فائز ہوں گے۔

New Reserve Bank of India Governor Sanjay Malhotra. Photo: INN
ریزرو بینک آف انڈیا کے نئے گورنر سنجے ملہوترا۔ تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت نے سنجے ملہوترا کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کا نیا گورنر مقرر کیا ہے۔ وہ۱۱؍ دسمبر۲۰۲۴ء سے اس عہدے پر فائز ہوں گے۔ اس وقت سنجے ملہوترا محکمہ ریونیو میں سکریٹری کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ آر بی آئی کے گورنر کے طور پر ان کے ۳؍ سالہ دور میں ملک کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں آنے کی امید ہے۔ 
  سنجے ملہوترا راجستھان کیڈر کے۱۹۹۰ء بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ انہوں نےآئی آئی ٹی کانپور سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے اور پرنسٹن یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹرس کیا ہے۔ اپنے کریئر میں وہ آر ای سی لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اور سیکریٹری، فائنانشل سروسیز سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کرلا ویسٹ میں بیسٹ کی بے قابو بس نے درجنوں افراد کو کچل دیا، ۴؍ جاں بحق، کم از کم ۲۹؍ زخمی

سنجے ملہوترا شکتی کانت داس کی جگہ لیں گے جن کی میعاد۱۰؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ختم ہو رہی ہے۔ داس کے ۶؍ سالہ دور میں، آر بی آئی کو کووڈ۱۹، یوکرین جنگ اور مغربی ایشیائی بحران جیسے کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، انہیں مسلسل۱۱؍ویں بار شرح سود میں کمی نہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 
  اب سنجے ملہوترا پر مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کی بڑی ذمہ داری ہوگی۔ آر بی آئی کی مالیاتی پالیسیوں میں توازن برقرار رکھ کر وہ ملک کی معیشت کو ایک نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ سنجے ملہوترا کا تجربہ اور تعلیم انہیں اس کردار کے لیے ایک مضبوط دعویدار بناتی ہے۔ اب سب کی نظریں اس پر ہوں گی کہ وہ کس طرح آر بی آئی کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ سنجے ملہوترا کو ۳؍سال کے لئے اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور وہ آربی آئی کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK