بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس کے بیان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پرشیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈر کی تنقید۔
EPAPER
Updated: December 16, 2024, 1:30 PM IST | Agency | Mumbai
بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس کے بیان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پرشیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈر کی تنقید۔
مہاراشٹر میں اتوار کو کابینہ کی توسیع سے پہلے شیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس کے بیان کے بعد وزیر اعظم مودی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کو اجیت پوار کو حکومت سے نکالنا چاہئے۔
سنجے راؤت نے کہا کہ مودی جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے اور جو کرنا ہوتا ہے وہ کرنے نہیں دیتے۔ سنجے راؤت نے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پر بھی بدعنوان ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کا سینہ۵۶؍ انچ ہے۔ اس سے پوچھیں کہ اس کے ارد گرد کتنے کرپٹ لوگ ہیں ؟
یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش حکومت کیخلاف کانگریس کی بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاری
پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ پی ایم خود گوتم اڈانی کو ٹالریٹ کررہے ہیں اور ملک میں زیرو ٹالرنس کی بات کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ملک میں بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہونا چاہئے اور بدعنوانوں کو سماج اہمیت نہیں ملنی چاہئے۔ قبل ازیں ناگپور میں ہونے والی کابینہ کی توسیع کے بارے میں سنجے راؤت نے کہا تھا کہ ان میں ممبئی میں پروگرام منعقد کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ ناگپور میں ایک کنونشن ہے۔ سب سے پہلے وہاں (ناگپور) وزیر اعلیٰ کا جلوس نکالا جائے گا۔ مجھے لگتا ہے کہ سی ایم کا جلوس نکالنے سے پہلے انہیں ای وی ایم کا جلوس نکالنا چاہئے۔
انہوں نے کہا تھاکہ پہلی کابینہ میں انہیں آر ایس ایس ہیڈکوارٹرز کے سامنے ای وی ایم کا مندر بنانے کا فیصلہ کرناچاہئے۔ اس ریاست میں نئی حکومت کو بنے ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کون سا محکمہ کس کے پاس ہے؟